• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کسانوں کی زندگی کو بہتر بنانا ہدف:ایل جی

Nigraan News by Nigraan News
2022-09-30
Reading Time: 1min read
A A
0
گورنر سنہا نے جموں و کشمیر ایڈوائزری بورڈ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

گورنر سنہا نے جموں و کشمیر ایڈوائزری بورڈ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جمعہ کو یہاں ایس کے آئی سی سی میں جموںوکشمیر میں سیریکلچر پر ایک روزہ ورکشاپ کا اِفتتاح کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر سیریکلچر سیکٹر کی ہمہ گیر ترقی کے لئے تمام شراکت داروں ، سائنسدانوں ، اَفسران اور کسانوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ورکشاپ جموںوکشمیر یوٹی میں ریشم کی پیدواری صلاحیت کو بڑھانے کی خاطر شراکت داروں کو جدید ترین ٹیکنالوجیز کے علم اور سرکاری سکیموں کی تفصیلات کے اشتراک کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے ایک مؤثر ٹول کے طور پر کام کرے گا ۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد اس سے وابستہ کسانوں کی زندگی کو بہتر، اِنفرادیت اور آسانی کو یقینی بنانا ہے جو کہ جموںوکشمیر دستکاری کی پہچان ہیں اور عالمی مارکیٹ پر حاوی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت وزیر اعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں سیریکلچر کی تبدیلی کے لئے ضروری تربیت ، ٹیکنالوجی کی معلومات ، آئی ٹی ٹولز اور اِس طرح کے دیگر بنیادی ڈھانچے کی مدد فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ زراعت اور اِس سے منسلک شعبے کی مجموعی ترقی کے لئے مستقبل کا روڈ میپ ، مصنوعات کے معیار ، مقدار اور عالمی مانگ کو بڑھانے میں مدد فراہم کرے گا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمیں نسل در نسل منتقل ہونے والی ہنروں کی حفاظت او راِس شعبے کو مالی طو رپر مزید پُر کشش بنانے کی ضرورت ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی حکومت شہتوت کے باغات کے تحت رقبہ کی توسیع پر کام کر رہی ہے تاکہ پالنے والوں کے لئے پتوں کی دستیابی میں اِضافہ ہو اور سبز دولت کو مالا مال کیا جاسکے۔ محکمہ جنگلات اور سیریکلچر ڈیپارٹمنٹ جموںوکشمیر یوٹی کے گرین مشن کو حاصل کرنے کے لئے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے کی راہیں پلیٹ فارم فراہم کرنے اور ککون کے کاشت کاروں کو ان کے آس پاس کے علاقوں میں اَپنی پیداوار فروخت کرنے میں سہولیت فراہم کرتی ہے۔اُنہوں نے درآمد شدہ ریشم پر اَنحصار کم کرنے کے لئے ریشم میں جدید ترین تکنیکی ترقی کو اَپنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ تحقیق اور ترقی ، تربیت ٹیکنالوجی کی منتقلی او رآئی ٹی اقدام کے لئے ملک کے تین اہم مراکز میں سے ایک کشمیر کے پانپور میں قائم کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیرا عظم نریندر مودی کی رہنمائی میں 2017-18 ء میں شروع کی گئی سلک سماگراہ یوجنا ملک اور جموںوکشمیر کی ریشمی صنعت کو مربوط اَنداز میں سپورٹ کرتے ہوئے سیریکلچر کو پائیدار بنانے میں گیم چینجر ثابت ہوئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر اِنتظامیہ نے فنڈکو 70 لاکھ روپے سے بڑھا کر 3.50 کروڑ روپے کیا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ سِلک سماگراہ مرحلہ اوّل میں تقریباً 900 ریشم کے کیڑے پالن براہِ راست مستفید ہوئے تقریباً 618 ریرینگ ہائوسز بھی قائم کئے گئے ۔اُنہوں نے کہا کہ سینٹرل سِلک بورڈ نے سِلک سماگراہ مرحلہ دوم کے تحت جموںوکشمیر کے لئے 35 کروڑ روپے مختص کئے ہیں جس سے جموںوکشمیر یوٹی میں سیریکلچر سے وابستہ تقریباً 27,000 کنبوں کو فائدہ پہنچا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سینٹرل سِلک بورڈ ، وزارتِ ٹیکسٹائل جموںوکشمیر یوٹی کی ضروریات کے مطابق فنڈنگ میں اِضافہ کرے گی تاکہ آنے والے برسوں میں زیادہ سے زیادہ کسانوں اور کاروباریوں کو فائدہ پہنچے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کرشی وگیان کیندروں کو شامل کرنے کی بھی تجویز پیش کی تاکہ معلومات کے تبادلے اور کسانوں کی آمدنی میں اِضافہ کرنے اور انہیں سیریکلچر ایف پی اوز سے رابط فراہم کرنے کے لئے ضروری سہولیات تیار کرنے کے لئے ایک مضبوط سپورٹ سسٹم کو فعال کیا جاسکے۔اِس موقعہ لیفٹیننٹ گورنر نے پانچ ترقی پسند کسانوں اور سیریکلچر سٹس کو مبارک باد دی او رانہیں 1.57 لاکھ روپے کے چیک حوالے کئے۔لیفٹیننٹ گورنر نے سیریکلچر پر دو لسانی اِشاعت بھی جاری کی ۔ اِس کے علاوہ جموںوکشمیر میں سیریکلچر کی تاریخ اور عمل کو ایک دستاویزی فلم کے ذریعے دِکھا یا گیا۔سیکرٹری مرکزی وزارتِ ٹیکسٹائل اپیندر پرساد سنگھ نے اَپنے خطاب میں کہا کہ سینٹرل سِلک بورڈ ریشم کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے اَپنے مختلف علاقائی مراکز چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم معیار او راعلیٰ درجے کے ریشم کی پیداوار پر مسلسل توجہ دے رہے ہیں۔اُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی میں ریشم کی پیداوار میں اِضافے کے اعلیٰ اِمکانات کو مزید اُجاگر کیا۔ڈائریکٹر سیریکلچر ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ منظور احمد قادری نے اَپنے خطبہ اِستقبالیہ میں کہا کہ مرکزی حکومت وزارتِ ٹیکسٹائل کے زیر اہتمام جموںوکشمیر میں ریشم کی پیداوارکو خصوصی توجہ دیاجارہا ہے۔میسرز بمبئیکس موری سلکس ماجد حیات باون نے پاورپوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے سلک ریلنگ سرگرمیوں میں نجی شعبے کے کردار پر روشنی ڈالی۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اتل ڈولو ، ممبر سیکرٹری سینٹر ل سِلک بورڈ رجیت رنجن او کھنڈیار ، ڈائریکٹر سینٹر سیریکلچر ل ریسرچ اینڈ ٹریننگ اِنسٹی چیوٹ سی ایس بی پانپور ڈاکٹر سردار سنگھ کے علاوہ یوٹی اِنتظامیہ کے اَفسران ، ماہرین اور سیریکلچر سٹ موجود تھے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

2025-04-23
نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

2025-04-16
وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

2025-04-08
امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

2025-02-18
راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

2025-01-21
عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

2024-10-11
عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

2024-10-08
عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

2024-10-08
اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

2024-09-25
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.