• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, جولائی ۲۵, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ہندوارہ جھڑپ، حزب المجاہدین کا اعلیٰ کمانڈر ہلاک

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-07
Reading Time: 1min read
A A
0
ہندوارہ جھڑپ، حزب المجاہدین کا اعلیٰ کمانڈر ہلاک
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر، 7 جولائی/// جموں و کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے معراج الدین حلوائی عرف عبید نامی حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر کو ایک جھڑپ میں ہلاک کیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ شبانہ جھڑپ شمالی ضلع کپواڑہ کے پازی پورہ کرالہ گنڈ ہندوارہ میں ہوئی ہے۔کشمیر زون پولیس کے انپسکٹر جنرل وجے کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ معراج الدین حلوائی موجودہ دور کا برہان وانی تھا۔آئی جی پی کے حوالے سے پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر کہا گیا: ‘ہندواڑہ میں میں ہونے والی ایک مسلح جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر معراج الدین حلوائی عرف عبید کو ہلاک کیا گیا ہے۔ وہ کئی ٹیرر کرائمز میں ملوث تھا۔ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ٹویٹ میں دعویٰ کیا گیا: ‘وہ موجودہ دور کا برہان وانی تھا۔ جیسے برہان وانی جنوبی کشمیر میں کئی شہریوں اور سکیورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں ملوث تھا ویسے ہی معراج الدین حلوائی بھی شمالی کشمیر میں کئی شہریوں اور سکیورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں ملوث تھا۔ایک اور ٹوئٹ میں کہا گیا: ‘معراج الدین حلوائی نے سنہ 2011 میں جنگجوئوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔ کمپیوٹر ایپلی کیشنز میں ڈپلوامہ کرنے والے معراج الدین سوشل میڈیا اور ترسیل کے دوسرے ذرائع کے غلط استعمال میں ملوث تھا۔سری نگر میں تعینات دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل عمران موسوی نے بتایا کہ ہندوارہ کے پازی پورہ میں گذشتہ رات جموں و کشمیر پولیس کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاعات کی بنا پر مشترکہ آپریشن چلایا گیا۔انہوں نے بتایا: ‘آپریشن کے دوران حزب المجاہدین کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا گیا ہے۔ اس کے قبضے سے ایک اے کے رائفل اور اس کی چار میگزینیں برآمد کی گئی ہیں۔ (یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ہائی کورٹ میں زیر التوا مقدمات کئی بڑی ریاستوں سے کم

ہائی کورٹ میں زیر التوا مقدمات کئی بڑی ریاستوں سے کم

2026-07-25
جموں و کشمیر میں’ای ،کے وائی سی‘ نہ کرانے پر کوئی راشن کارڈ منسوخ نہیں ہوا

جموں و کشمیر میں’ای ،کے وائی سی‘ نہ کرانے پر کوئی راشن کارڈ منسوخ نہیں ہوا

2026-07-25
پردھان منتری اجولا گیس یوجنا،جموں و کشمیر میں مستفیدین کی تعداد 12.81 لاکھ

پردھان منتری اجولا گیس یوجنا،جموں و کشمیر میں مستفیدین کی تعداد 12.81 لاکھ

2026-07-25
وادی میں سیلابی خدشات برقرار، جہلم میں پانی کی سطح کم ہونا شروع

وادی میں سیلابی خدشات برقرار، جہلم میں پانی کی سطح کم ہونا شروع

2026-07-25
وزیراعظم کی سونم وانگچوک سے اپیل، ڈاکٹروں کے مشوروں پر عمل کریں

وزیراعظم کی سونم وانگچوک سے اپیل، ڈاکٹروں کے مشوروں پر عمل کریں

2026-07-25
وزیر داخلہ کی بیٹے سے ٹیلی فونک رابطہ،گہرے دکھ کا اظہار اور دلی تعزیت

وزیر داخلہ کی بیٹے سے ٹیلی فونک رابطہ،گہرے دکھ کا اظہار اور دلی تعزیت

2026-07-25
لیفٹیننٹ گورنر کی جاں بحق پولیس اہلکار کے اہلِ خانہ سے ملاقات، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پْرعزم

لیفٹیننٹ گورنر کی جاں بحق پولیس اہلکار کے اہلِ خانہ سے ملاقات، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پْرعزم

2026-07-25
دو سو پانچ کروڑشال فراڈ کیس، چار ملزمان کےخلاف فرد جرم عائد

دو سو پانچ کروڑشال فراڈ کیس، چار ملزمان کےخلاف فرد جرم عائد

2026-07-24
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ اور ناقابلِ تنسیخ حصہ

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ اور ناقابلِ تنسیخ حصہ

2026-07-24
جموں و کشمیر میں 38 قومی شاہراہ منصوبوں پر کام جاری// نیتن گڈگرے

جموں و کشمیر میں 38 قومی شاہراہ منصوبوں پر کام جاری// نیتن گڈگرے

2026-07-24
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page