• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ اور ناقابلِ تنسیخ حصہ

Nigraan News by Nigraan News
2026-07-24
Reading Time: 1min read
A A
0
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ اور ناقابلِ تنسیخ حصہ

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ اور ناقابلِ تنسیخ حصہ

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر//بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سرحد پار دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے ایک آلے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہو تو ایسے حالات میں سندھ طاس معاہدے کے تحت باہمی اعتماد اور خیرسگالی پر مبنی تعاون کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ بھارت نے ایک بار پھر واضح کیا کہ جموں و کشمیر ہمیشہ سے بھارت کا اٹوٹ اور ناقابلِ تنسیخ حصہ رہا ہے، ہے اور رہے گا۔یہ بیان اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے سفیر پروتھنی ہریش نے قدرتی وسائل کے نظم و نسق، امن، سلامتی اور خوشحالی کے موضوع پر سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی مباحثے کے دوران پاکستان کے مؤقف کے جواب میں دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس عالمی فورم کو ایک "جھوٹا بیانیہ” پیش کرنے کے لیے استعمال کیا، جس پر بھارت کو وضاحت دینا ضروری ہوگیا۔بھارتی مندوب نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے بارے میں بھارت کا مؤقف واضح اور مستقل ہے۔ ان کے مطابق باہمی اعتماد اور خیرسگالی کے بغیر کسی بھی معاہدے پر مؤثر تعاون ممکن نہیں، جبکہ پاکستان مسلسل سرحد پار دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی فضا کو متاثر کرتا ہے۔ جموں و کشمیر کے حوالے سے بھارتی مندوب نے کہا کہ یہ بھارت کا آئینی اور قانونی طور پر اٹوٹ حصہ ہے اور اس حقیقت کو پاکستان جان بوجھ کر نظر انداز کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر سے متعلق واحد حل طلب مسئلہ وہ علاقے ہیں جو پاکستان کے "غیر قانونی قبضے” میں ہیں، اور پاکستان کو بھارت پر الزام تراشی کے بجائے اپنے داخلی معاملات پر توجہ دینی چاہیے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page