• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, جون ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پاکستانی اور افغان فورسز میں جھڑپوں میں شدت

Nigraan News by Nigraan News
2022-12-15
Reading Time: 1min read
A A
0
پاکستانی اور افغان فورسز میں جھڑپوں میں شدت

پاکستانی اور افغان فورسز میں جھڑپوں میں شدت

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر؍مانیٹرنگ؍
ایک بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق پاک افغان بارڈر پر پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں خواتین سمیت 15افراد زخمی ہوگئے۔سکیورٹی حکام کے مطابق پاک افغان بارڈرکلی شیخ لعل محمد میں پاکستانی اورافغان بارڈرفورسز کےدرمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں افغان فورسز کی جانب سے شہری آبادی کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا ہے۔
لیویز حکام نے بتایا کہ بوغرا اورکسٹم ہاؤس کے علاقے میں آرٹلری کے متعدد گولےگرے جس کے بعد شہریوں کو مال روڈ، بوغرا روڈ، بائی پاس اوربارڈر روڈ خالی کرنےکی ہدایت کی گئی ہے جب کہ ڈی ایچ کیو اسپتال چمن میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔
سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، سول، بی ایم سی اسپتال اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
سیکرٹری صحت کے مطابق جنرل سرجنز، آرتھوپیڈک سرجنز، انستھیزیا اسپیشلسٹ دیگرعملہ چمن روانہ کر دیا گیا ہے، کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز، فارماسسٹس، اسٹاف نرسز اورپیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی اسپتالوں میں طلب کر لیا گیا ہے۔حکام کا کہناہےکہ افغان فورسز کی جارحیت پر پاکستانی فورسز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھاری توپ خانےکا استعمال کیا۔
حکام کے مطابق شیخ لعل محمد سیکٹرمیں باڑکی مرمت پر افغان فورسز کی مداخلت پر تصادم شروع ہوا جس دوران بارڈر شاہراہ کے قریب گولا گرنے سے ایک موٹرسائیکل سوار زخمی ہوا ہے جب کہ گھروں میں متعدد گولے گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق علاقے میں کشیدگی کے باعث بارڈر روڈ، مال روڈ اور بوغرا روڈ پرشدید ٹریفک جام ہے جب کہ کسٹم ہاؤس اور کراچی کوچ ٹرمینل خالی کرالیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی افغان فورسز نے چمن میں بارڈر کے قریب واقع شہری آبادی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 6 پاکستانی شہری شہید ہوئے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

یاترا انتظامات کا گاندربل میں جائزہ، ملی ٹینسی مخالف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

یاترا انتظامات کا گاندربل میں جائزہ، ملی ٹینسی مخالف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

2026-06-26
دراس میں نجی کاردریا میںجا گری،ایک شخص کی لاش بر آمد، 2لڑکیوں سمیت تین لاپتہ

دراس میں نجی کاردریا میںجا گری،ایک شخص کی لاش بر آمد، 2لڑکیوں سمیت تین لاپتہ

2026-06-25
بورڈ نصابی کتابوں کا استعمال لازمی قرار، ہائی کورٹ کا پرائیویٹ سکولوں کی اپیل مسترد

بورڈ نصابی کتابوں کا استعمال لازمی قرار، ہائی کورٹ کا پرائیویٹ سکولوں کی اپیل مسترد

2026-06-25
بیک وارڈ اور اقتصادی طور کمزور طبقات ریزر ویشن،کابینہ کی وزارت داخلہ کے سوالات کے جواب کو منظوری

بیک وارڈ اور اقتصادی طور کمزور طبقات ریزر ویشن،کابینہ کی وزارت داخلہ کے سوالات کے جواب کو منظوری

2026-06-25
کیرتھائیII ہائیڈل پروجیکٹ کی صلاحیت کم کردی گئی

کیرتھائیII ہائیڈل پروجیکٹ کی صلاحیت کم کردی گئی

2026-06-25
آٹھویں محرم کا روایتی جلوس برآمد، اعزاداروں کی نوحہ خوانی

آٹھویں محرم کا روایتی جلوس برآمد، اعزاداروں کی نوحہ خوانی

2026-06-25
روزگار اور اجیویکا مشن(گرامین)سکیم،ایل جی منوج سنہا نے نوٹیفائی کردی

روزگار اور اجیویکا مشن(گرامین)سکیم،ایل جی منوج سنہا نے نوٹیفائی کردی

2026-06-25
پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

2026-06-24
کشمیری مٹن تاجروں کی پریشانی کے معاملے پر محبوبہ مفتی کی پنجاب کے وزیر اعلیٰ سے بات چیت

کشمیری مٹن تاجروں کی پریشانی کے معاملے پر محبوبہ مفتی کی پنجاب کے وزیر اعلیٰ سے بات چیت

2026-06-23
امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

2026-06-23
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page