• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, جنوری ۱۲, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

اِنتظامیہ میں 20,000 خالی اَسامیوں کو جلد پُر کیا جائے گا

لیفٹیننٹ گورنر کا کلسٹر یونیورسٹی جموں کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب

Nigraan News by Nigraan News
2023-03-01
A A
0
اِنتظامیہ میں 20,000 خالی اَسامیوں کو جلد پُر کیا جائے گا
FacebookTwitterWhatsapp

ایک نئے دور میں تعلیمی نظام اور اُستاد کے کردار کو تیزی سے بدلتی ہوئی دُنیا کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے ۔اُستاد صرف علم پھیلانے والا نہیں ہوتا ۔ ایک اُستاد وہ ہوتا ہے جو مختلف ہنر سکھاتا ہے ، تخلیقی صلاحیتوں کو روشن کرتا ہے ، بہتر زندگی گزارنے کے لئے نوجوان پود میں جدت پیدا کرتا ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر منو ج سِنہا

کشمیر انفو//
جموں/یکم؍مارچ//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کلسٹر یونیورسٹی جموں کے یوم تاسیس کی تقریب سے پدم شری پدما سچدیو گورنمنٹ پی جی کالج فار وومن گاندھی نگر میں خطاب کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کلسٹر یونیورسٹی کو معیاری تعلیم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مبارک بادد یتے ہوئے کہا کہ یکم مارچ 2017ء کو پانچ کانسٹی ٹیوئنٹ کالجوں کے ساتھ قائم ہونے والی یونیورسٹی ، سکل ڈیولپمنٹ پر توجہ دینے او رمتحرک اِداروں کو نئے خیالات اور دریافتوں کے مراکز میں تبدیل کرنے سے ایک چینج ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہے ۔اُنہوں نے معاشرے کی افزودگی، بہترین صلاحیتوں کی تخلیق اور تربیت میں کالج کیمپس اور کلاس روموں کے اہم کردار پرروشنی ڈالی اور قومی تعلیمی پالیسی سے ہم آہنگی میں ضروری تبدیلیوں پر زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ ایک نئے دور میں تعلیمی نظام اور اُستاد کے کردار کو تیزی سے بدلتی ہوئی دُنیا کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے ۔

اِنتظامیہ میں 20,000 خالی اَسامیوں کو جلد پُر کیا جائے گا
اِنتظامیہ میں 20,000 خالی اَسامیوں کو جلد پُر کیا جائے گا

اُستاد صرف علم پھیلانے والا نہیں ہوتا ۔ ایک اُستاد وہ ہوتا ہے جو مختلف ہنر سکھاتا ہے ، تخلیقی صلاحیتوں کو روشن کرتا ہے ، بہتر زندگی گزارنے کے لئے نوجواد پود میں جدت پیدا کرتا ہے ۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ نئی ایجاد ماضی کی یادوں یا کتابوں سے نہیں بلکہ آزاد ذہن اور تجسس سے بھرے نوجوان ذہن سے پیدا ہوگی ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اِداروں کے تجسس، اختراع ، ایجاد کرنے کے لئے ہمیں قومی تعلیمی پالیسی کی سفارشات پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ ہندوستان کی 5ٹریلین معیشت میں اِختراع کا ایک بڑ ا حصہ ہوگا ۔ اُنہوں نے تعلیمی اِداروں سے کہا کہ وہ ڈیجیٹلائزیشن او رمستقبل کی ٹیکنالوجی کی رفتار کو برقرار رکھیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ ہمیں نصابی کتب کا بوجھ ہٹانا چاہیے اور نوجوان طلباء میں نئی دریافتوں کی خواہش پیدا کرنی چاہیے ۔ ہمیں ان کو نامعلوم کی تلاش کرنے کی ہمت اور طاقت دینی چاہیے نہ کہ صرف نصاب ۔ ہمیں انہیں تعلیمی آزادی فراہم کرنی چاہئے تاکہ وہ خود کو جان سکیں اور اَپنی اِنفرادیت کا احترام کریں۔‘‘اُنہوں نے مزید کہا کہ تمام تعلیمی اِداروں کو اُبھرتی ہوئی دُنیا کے ساتھ چلنا ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف شعبوں بشمول سیاحت ، صنعتوں ، روزی روٹی پیدا کرنے ، کھیلوں اور لوگوں کے لئے خدمات کو بہتر بنانے کی خاطر کئے گئے اقدامات پر بھی بات کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کی پوری اِنتظامیہ عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لئے کام کررہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ وقت گزر گیا جب جموںوکشمیر کی اِنتظامیہ چند مٹھی بھر لوگوں کی خواہشات پر چل رہی تھی۔اُنہوں نے کہا کہ اِنتظامیہ میں 20,000 خالی اَسامیوں کو جلد پُر کیا جائے گا۔اُنہوں نے بھرتی اِمتحان میں دھاندلی کے ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کی یقین دہانی بھی کی ۔

اِنتظامیہ میں 20,000 خالی اَسامیوں کو جلد پُر کیا جائے گا
اِنتظامیہ میں 20,000 خالی اَسامیوں کو جلد پُر کیا جائے گا

لیفٹیننٹ گورنر نے اِنسداد تجاوزات مہم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اِنسداد تجاوزات مہم نے صرف بڑے اور بااثر لینڈ گرابزرسے زمینیں واگزار کی ہیں جنہوں نے سرکاری اَراضی کے بڑے ٹکڑوں پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اور اگر کوئی غریب شخص اِنسداد تجاوزات مہم سے متاثر ہوا ہے تو متعلقہ اَفسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے تعلیمی اِداروں اور طلباء سے کہا کہ وہ جموںوکشمیر میں جی20 سمٹ کے اِنعقاد میں اِجتماعی طور پر شرکت کریں ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر کے سماجی و ثقافتی سفیر بنیں اور دُنیا کو جموںوکشمیر کے تنوع سے آگاہ کریں۔اُنہوں نے کہا کہ تعلیمی اِداروں کو بھی مقامی مسائل کے حل کے لئے فعال طور پر خود کو وقف کرنا چاہیے۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کی کلسٹر یونیورسٹی کے سکول آف سائنسز کے لیبارٹری بلاک کا اِفتتاح کیا اور 39.35 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے ایگزام نیشن بلاک کا سنگ بنیاد رکھا۔لیفٹیننٹ گورنر نے یووا ترنگ۔ 2023 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو بھی مبارک باد دی۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور کلسٹر یونیورسٹی جموں کے وِی سی بیچن لال نے کلسٹریونیورسٹی جموں کے بنانے کے سفر کو شیئر کرتے ہوئے یونیورسٹی کی کامیابیوں اور تعلیمی شعبے میں متعارف کی گئی اِصلاحات کو اُجاگر کیا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.