• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, اگست ۲۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ٹھاٹھری میں بادل پھٹنے سے بھاری تباہی۔متعددرہائشی مکانات، دکانات، گاڑیوں اوربنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان

Nigraan News by Nigraan News
2026-07-08
Reading Time: 1min read
A A
0
ٹھاٹھری میں بادل پھٹنے سے بھاری تباہی۔متعددرہائشی مکانات، دکانات، گاڑیوں اوربنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان

ٹھاٹھری میں بادل پھٹنے سے بھاری تباہی۔متعددرہائشی مکانات، دکانات، گاڑیوں اوربنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر//پیرکی صبح کشتواڑ اور بھلیسہ ڈوڈہ میں شدید بارشوں سے ہوئی تباہی کے بعدمنگل کی صبح موسلادھار بارش کی وجہ سے ڈوڈہ ضلع کے ٹھاٹھری قصبے میں اچانک سیلابی صورتحال پیداہوئی اور چٹانیں ومٹی کے تودے گرنے سے متعددمکانات، دکانات، گاڑیوں اور عوامی بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ حکام نے بتایاکہ ٹھاٹھری میں موسلادھار بارشوں کے باعث آنے والے اچانک سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے درجنوں مکانات، دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ ڈوڈہ کشتواڑ قومی شاہراہ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور ملبہ آنے کی وجہ سے بند ہو گئی۔ سیلابی ریلے اپنے ساتھ بھاری مقدار میں مٹی اور ملبہ لایا، جس سے رہائشی اور تجارتی علاقوں میں ملبہ جمع ہو گیا اور متعدد گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں یا بہہ گئیں۔انہوںنے بتایاکہ درجنوں رہائشی مکانات، تجارتی اداروں اور گاڑیوں کیساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے کوبھی نقصان پہنچا۔ اطلاعات کے مطابق کچھ گاڑیاںسیلابی پانی میں بہہ گئیں۔انہوں نے کہا کہ مسلسل بارش کی وجہ سے زمین کھسکنے اور مٹی کے تودے گرنے سے ڈوڈہ کشتواڑ قومی شاہراہ (NH-244) کو متعدد مقامات پرٹریفک کیلئے بندکر دیا گیا، جس سے گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔حکام نے بتایا کہ بحالی کی ٹیموں کو ملبہ ہٹانے اور ہائی وے پر ٹریفک بحال کرنے کے لیے کام میں لگا دیا گیا ہے، جبکہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ادھرلیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہانے ٹھاٹھری ڈوڈہ کی تباہ کن سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا اورمتاثرین کی امداد میں تیزی لانے کے احکامات صادر کئے۔انہوں نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ سے بات کی۔انہوںنے کہاکہ بادل پھٹنے اورشدید بارشوں کے بعدآنے والے سیلاب کی وجہ سے کئی مکانات اور دکانوں کو نقصان پہنچا ہے، تاہم خوش قسمتی سے، کوئی جانی نقصان یا زخمی نہیں ہوا۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو مزید ہدایت کی کہ متاثرہ افراد کی فوری امداد کو یقینی بنایا جائے اور جلد از جلد معمولات کو بحال کیا جائے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بھارت کی رواداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے: اجیت ڈوول

بھارت کی رواداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے: اجیت ڈوول

2026-08-15
جموں و کشمیر کی قومی گیس گرڈ سے شمولیت کو ٹائم لائن کا چیلنج

جموں و کشمیر کی قومی گیس گرڈ سے شمولیت کو ٹائم لائن کا چیلنج

2026-08-15
پاکستان کے ساتھ ٹریک ٹو رابطے نجی حیثیت کے، شریک افراد حکومت کی نمائندگی نہیں کرتے: وزارت خارجہ

پاکستان کے ساتھ ٹریک ٹو رابطے نجی حیثیت کے، شریک افراد حکومت کی نمائندگی نہیں کرتے: وزارت خارجہ

2026-08-15
جموں وکشمیر کے دریائوں پر پہلا حق ہمارا،سندھ طاس معاہدہ منسوخی کا فیصلہ برقرار رہنا چاہیے: وزیر اعلیٰ

جموں وکشمیر کے دریائوں پر پہلا حق ہمارا،سندھ طاس معاہدہ منسوخی کا فیصلہ برقرار رہنا چاہیے: وزیر اعلیٰ

2026-08-15
یوم آزادی پر پولیس کے53 اہلکارو افسران کو اعزازات

یوم آزادی پر پولیس کے53 اہلکارو افسران کو اعزازات

2026-08-15
زخم تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی:امت شاہ

زخم تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی:امت شاہ

2026-08-15
تقسیم ہند کے متاثرین کی یاد،قومی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا دن: وزیر اعظم

تقسیم ہند کے متاثرین کی یاد،قومی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا دن: وزیر اعظم

2026-08-15
تقسیم کی ہولناکی کو8دہائیاں گذر گئیں، زخم ابھی مندمل نہیں ہوئے۔ سنہا

تقسیم کی ہولناکی کو8دہائیاں گذر گئیں، زخم ابھی مندمل نہیں ہوئے۔ سنہا

2026-08-15
ہر ضلع میں پاسپورٹ دفتر قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں

ہر ضلع میں پاسپورٹ دفتر قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں

2026-08-01
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں

2026-08-01
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page