• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, ستمبر ۳۰, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جان لیوا امراض میں مبتلاء غریب مریضوں کیلئے ممکنہ راحت

Nigraan News by Nigraan News
2026-07-08
Reading Time: 1min read
A A
0
جان لیوا امراض میں مبتلاء غریب مریضوں کیلئے ممکنہ راحت

جان لیوا امراض میں مبتلاء غریب مریضوں کیلئے ممکنہ راحت

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر//جموں و کشمیر حکومت نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ارکان اپنی سالانہ3 کروڑ روپے کے حلقہ ترقیاتی فنڈ (CDF) میں سے20 لاکھ روپے، کینسر سمیت دیگر جان لیوا امراض میں مبتلا ایسے غریب مریضوں کی مدد کے لیے خرچ کر سکیں گے جو مالی مشکلات سے جوجھ رہے ہوں۔ حکومت کے اس نئے اقدام سے ایسے مریضوں کو کچھ راحت ملنے کی امید ہے جو علاج کے اخراجات پورے کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر کراؤڈ فنڈنگ کا سہارا لینے پر مجبور ہیں۔محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہر ایک ممبراسمبلی اپنے 3کروڑ روپے کے حلقہ ترقیاتی فنڈ میں سے زیادہ سے زیادہ20 لاکھ روپے جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ء غریب مریضوں کی طبی امداد کے لئے خرچ یا استعمال کر سکتا ہے۔حکم نامے کے مطابق، کینسر کے علاج کے لیے ایک مریض کو زیادہ سے زیادہ 2.75 لاکھ روپے، اعضا کی پیوندکاری (آرگن ٹرانسپلانٹ) کے لیے 5 لاکھ روپے، جبکہ ڈائلیسس کی ضرورت والے دائمی گردوں کے مرض اور حکومت کی جانب سے نوٹیفائی کی گئی دیگر بیماریوں کے لیے ایک لاکھ روپے تک امداد دی جا سکے گی۔تاہم یہ مالی امداد صرف خط افلاس سے نیچے (بی پی ایل) زندگی گزارنے والے اور معاشی طور پر کمزور طبقے کے مریضوں کو ملے گی۔ اس کے لیے شرط ہوگی کہ متعلقہ مریض پہلے ہی پی ایم جے اے وائی صحت(PM-JAY SEHAT)، میڈیکل ایڈ ٹرسٹ (MAT)، غریب مریضوں کے لیے کینسر علاج و انتظامی فنڈ (CTMFFP) اور دیگر سرکاری اسکیموں سے دستیاب تمام فوائد حاصل کر چکا ہو۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ امداد علاج کے تمام اخراجات پورے نہیں کرے گی بلکہ ہر مریض کیلئے مقررہ مالی حد کے مطابق جزوی مدد فراہم کی جائے گی۔حکم نامے کے مطابق، رقم براہ راست منظور شدہ اسپتال یا طبی ادارے کو ادا کی جائے گی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page