• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پنجاب میں کشمیری گوشت ڈیلروں سے جبری 4فیصدٹیکس کی وصولی جاری

Nigraan News by Nigraan News
2026-07-08
Reading Time: 1min read
A A
0
پنجاب میں کشمیری گوشت ڈیلروں سے جبری 4فیصدٹیکس کی وصولی جاری

پنجاب میں کشمیری گوشت ڈیلروں سے جبری 4فیصدٹیکس کی وصولی جاری

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر//جموں و کشمیر حکومت نے پنجاب میں مٹن تاجروں سے مویشیوں کی ترسیل کے دوران مبینہ طور پر وصول کئے جانے والے غیر قانونی ٹیکس کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے سینئر سرکاری افسران کا ایک وفد پنجاب بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرینگر میں مٹن ڈیلروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سینئر وزراء ستیش شرما اورجاویدراناکی موجودگی میں کہاکہ جموں و کشمیر حکومت کے سینئر افسران پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی ٹیم جلد پنجاب کا دورہ کرے گی، جہاں متعلقہ حکام سے بات چیت کر کے مویشیوں کی نقل و حمل سے متعلق تمام مسائل کا جلد، عملی اور باہمی اتفاق رائے سے حل نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔سرکاری ترجمان کے مطابق، مٹن تاجروں نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ پنجاب کے راستے مویشیوں کی ترسیل کے دوران انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کے باعث جموں و کشمیر میں مویشیوں کی ہموار سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔وفد نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ مویشیوں کی بلا رکاوٹ نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے فوری مداخلت کی جائے۔اس موقع پروزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہاکہ جموں و کشمیر حکومت اس مسئلے کے حل اور تاجروں، مویشیوں کے ٹرانسپورٹروں اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے پوری طرح پْرعزم ہے۔جموں و کشمیر کے مٹن تاجروں کا کہنا ہے کہ راجستھان، ہریانہ، دہلی اور دیگر ریاستوں سے آنے والے مویشیوں سے بھرے ٹرکوں سے پنجاب کے مادھوپور اور شمبھو چیک پوسٹوں پر نجی ٹھیکیدار، مبینہ طور پر پنجاب پولیس کی ملی بھگت سے، غیر مجاز اور غیر قانونی ٹیکس وصول کرتے ہیں۔تاجروں کے مطابق، پنجاب کیٹل فیئرز (ریگولیشن) ایکٹ 1967 کے تحت پنجاب حکومت صرف مویشی میلوں میں نیلام ہونے والے مویشیوں پر4فیصد ٹیکس وصول کرتی ہے، جو ٹھیکیداروں سے لیا جاتا ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہی 4 فیصد ٹیکس ان کے ٹرکوں پر بھی عائد کیا جا رہا ہے، حالانکہ مویشیوں کی نقل و حمل پر کسی قسم کا ٹرانزٹ ٹیکس لاگو نہیں ہوتا اور یہ جی ایس ٹی (GST) سے بھی مستثنیٰ ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page