• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

وادی کی آبگاہوں میں مہمان پرندوں کو شکار کرنے کاا نکشاف

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-30
Reading Time: 1min read
A A
0
وادی کی آبگاہوں میں مہمان پرندوں کو شکار کرنے کاا نکشاف

وادی کی آبگاہوں میں مہمان پرندوں کو شکار کرنے کاا نکشاف

FacebookTwitterWhatsapp

سر ینگر:جہاں کشمیر میں مہمان نوازی کی روایت صدیوں سے برقرار ہے وہیں وادی کی آبگاہوں میں دنیا کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے مہمان پرندوں کو شکار کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔۔ سی این ایس کے مطابق مشرقی یورپ، وسطی ایشیائی ملکوں ، چین ، سائبریا میں واقع آبی پناہ گاہوں میں درجہ حرارت منفی 40ڈگری گرجانے کے نتیجے میں ان علاقوں کے 2لاکھ سے زائد مہاجر آبی پرندے کشمیر کا رخ کرچکے ہیںجو یہاں مختلف آبگاہوں جن میں ہوکر سر، شالی بگ، جھیل ولر ، مانسبل اور دیگر چھوٹے جھیلوں کو اپنا مسکن بنارہے ہیں ۔ سی این ایس کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہوکر سر، جھیل ولر ، مانسبل اور شالہ بگ گاندربل میں شکاریوں کی ایک بڑی تعداد شام کے وقت ان مہمان پرندوں کو شکار کررہے ہیں جس کے نتیجے میں یہ مہمان پرندے شام ہوتے ہی ان پرندوںکی زندگی خطرے میں دو چار ہوتی ہے اور وہ شام ہوتے ہی مختلف آبگاہوں میں اپنے قیام کیلئے رات بھر اڑان بھرتے دیکھے جاتے ہیںجبکہ رات گذارنے کی تلاش میں یہ پرندے ادھر ُادھر بھٹک جاتے ہیں مہمان پرندوںکی چہچاہٹ سے ان آبگاہوں کے نزدیک رہنے والوں کے لئے خوب نظارہ پیش کرتے ہیں اور لوگ جوش وخروش کے ساتھ انہیں دیکھنے کیلئے نکلتے ہیں۔ لیکن اب انکا شکار کرنے سے ان مہمان پرندوں کی زندگی خطرے سے خالی نہیں ہے مقامی لوگوں کے مطابق گو کہ جموں کشمیر میںآبی پرندوں کو شکار کرنے پر سرکاری پابندی عائد ہے لیکن اس کے باوجود پرندوں کیلئے شکاریوں کا خطرہ کم نہیں ہوا ہے ۔ چونکہ یہ پرندے صبح اور شام کے وقت کافی کم اونچائی کی اڑان بھرتے ہیں اسلئے شکاریوں کے لئے انہیں شکار کرنا آسان بن جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ماہرین اور دوسرے ذی شعور لوگوں کو پرندوں کی سلامتی کے بارے میں خدشہ لاحق ہے ۔ اس سلسلے میں بانڈی پورہ کے حبیب اللہ نامی ایک شہری نے سی این ایس کو بتایا’’اگر چہ مہاجر پرندوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے وائلڈ لائف پروٹیکشن کے اہلکار متحرک ہیں جنہیں پرندوں کو ہر ممکن تحفظ دینے کے سخت ہدایات دئے گئے تاہم جب یہ پرندے غذا کی تلاش میںجھیلوں اور آبگاہوں کی طرف نکل پڑتے ہیں تو انکا شکار کیا جاتا ہے ۔ ایک اور شہری نے بتایا کہ آبی پرندوں کو بیرون ممالک سے آکر ہمارے جھیلوں اور آبگاہوں میں بیٹھنااس قوم کے لئے قدرت کی دین اور ورثہ عظیم ہے جسکی حفاظت ہر ایک کشمیر ی کے لئے واجب ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم ان پرندوں کو تحفظ دینے میں ناکام رہے تو ہم ایک عظیم گناہ کے مرتکب ہوسکتے ہیں۔انہوں نے نوجوان نسل سے نصیحت کی کہ وہ ان پرندوں کا شکار کرنے کے بجائے آپنے بزرگوں سے ان سے متعلق ماضی کی کہانیاں سنیں ۔مذکورہ شہری کے مطابق آج کل پرندوں کا شکار تجارتی مقاصد کیلئے کیا جاتا ہے جو کہ اخلاقی اور انسانی طور ناقابل معاف گناہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وادی میں برسہا برس سے مہاجر پرندے کشمیر آتے ہیں جو اکتوبر مہینے سے لیکر اپریل تک یہاں رہتے ہیں۔ ادھر اس حوالے سے جب سی این ایس نے محکمہ وائلڈ لائف کے اعلیٰ ذمہ دار سے رابطہ کیا تو انہوںنے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ شام ہوتے ہی بعض مقامات پر ان مہمان پرندوں کو شکار کرنے کی شکایت موصول ہوتی ہے تاہم انہوںنے کہا کہ محکمہ کے پاس شکاریوں کو قابو میں کرنے کیلئے ایک تو پہلے ہی افراد قوت کا سامنا ہے جبکہ شام کے وقت محکمہ کے اہلکار بے ساز وسامان ہونے کی وجہ سے شکار کرنے والوں کو رنگے ہاتھوں میں پکڑنے میں اپنی جانوں کو خطرہ محسوس ہوتا ہے ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.