• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۸, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

اگر کچھ غلط ہوا ہے تو ہم اصلاح کیلئے تیار ہیں: دلباغ سنگھ

Nigraan News by Nigraan News
2021-11-18
A A
0
متوفی کے ورثا اور حاضر سروس اہلکاروں کے اہل خانہ کیلئے راحت

متوفی کے ورثا اور حاضر سروس اہلکاروں کے اہل خانہ کیلئے راحت

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو حیدر پورہ انکاؤنٹر کی مجسٹریل جانچ کا حکم دیاہے جس میں چار افراد مارے گئے تھے۔اس بیچ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ اگر کچھ غلط ہوا ہے تو پولیس اصلاح کیلئے تیار ہے۔ ایس این ایس کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو حیدر پورہ میں ہوئے انکاؤنٹر کی ایک وقتی مجسٹریل جانچ کا حکم دیا تھا جس میں پولیس کے مطابق ایک غیر ملکی جنگجو اس کا مقامی ساتھی ،عمارت کے مالک الطاف احمد اور ڈاکٹر مدثرجوپولیس بیان کے مطابق عمارت کے کرائے کی منزل میں کال سینٹر چلا رہے تھے اور ملی ٹینٹوں کے ساتھی تھے، مارے گئے۔عمارت کے مالک الطاف احمد اور ڈاکٹر مدثر کے اہل خانہ نے ان کی میتیں واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آخری رسومات ادا کی جاسکیں۔اہل خانہ نے حکام کو یہ بھی چیلنج کیا کہ وہ ثابت کریں کہ ان دونوں شہریوں کا عسکریت پسندی سے کوئی تعلق ہے۔واضح رہے کہ حیدر پورہ انکاؤنٹر میں مارے گئے چاروں افراد کو حکام نے لو احقین کی جانب سے لاشیں واپس کرنے کے مطالبے کو ٹھکر اتے ہوئے شمالی کشمیر کی ہندواڑہ تحصیل میں سپرد خاک کر دیا ۔پولیس سربراہ نے میڈیا کے افرادسے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہل خانہ کے مطالبات پر غور کرے گی۔ انہوںنے کہا کہ اگر کچھ غلط ہوا ہے تو پولیس اصلاح کیلئے تیار ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ پولیس کی تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلے گا کہ کیا غلط ہوا ہے۔ڈی جی پی نے کہا کہ ہمیں پتہ چل جائے گا کہ حیدر پورہ انکاؤنٹر میں کیا ہوا تھا۔انہوںنے کہا کہ پولیس لوگوں کی حفاظت کیلئے ہے اوروہ تحقیقات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔یاد رہے کہ مرکزی دھارے کے تمام سیاست دانوں بشمول تین سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹرفاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے ساتھ ساتھ پیپلز کانفرنس کے سجادغنی لون اور سی پی آئی ایم کے محمد یوسف تاریگامی نے اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔اس بیچ حیدر پورہ واقعے کے خلاف پیپلز کانفرنس کے رہنماؤں عبدالغنی وکیل، خورشید عالم اور دیگر نے بھی احتجاج کیا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.