• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

وسطی و جنوبی کشمیر میں دس جنگجو اعانت کار گرفتار: ایس آئی اے

Nigraan News by Nigraan News
2022-02-16
Reading Time: 1min read
A A
0
شمالی ضلع بارہ مولہ کے سنگھ پورہ پٹن علاقےمیں لشکر طیبہ معاون گرفتار

شمالی ضلع بارہ مولہ کے سنگھ پورہ پٹن علاقےمیں لشکر طیبہ معاون گرفتار

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر،16 فروری :سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے جنوبی اور وسطی کشمیر کے مختلف اضلاع میں چھاپوں کے دوران جیش محمد سے وابستہ مبینہ دس اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایس آئی اے جس کو حال ہی میں ملی ٹنسی سے متعلق کیسز کی تحقیقات کرنے کے لئے تشکیل دیا گیاہے، کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایس آئی اے نے جنوبی اور وسطی کشمیر کے مختلف اضلاع میں دس جگہوں پر شبانہ چھاپے مارے۔بیان میں کہا گیا: ’یہ چھاپے جیش محمد کے ایک نیٹ ورک پر خصوصی طور مارے گئے اور اس دوران دس افراد جو جیش محمد کے او جی ڈبلیو ماڈیول سے وابستہ تھے اور جیش کے کمانڈروں سے ہدایات حاصل کرتے تھے کو گرفتار کیا گیا‘۔موصوف ترجمان نے کہا کہ اس ماڈیول کا جیش محمد کی اعلیٰ قیادت کی وساطت سے دوسرے ماڈیولز کے ساتھ رابطہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران ان ماڈیولز کا بھی پتہ لگایا جا سکتا ہے۔بیان میں کہا گیا: ’اس ماڈیول کا دریافت کیا جانے والا حصہ جنوبی اور اور سطی کشمیر میں دوسرے نوجوانوں کو جنگجوؤں کی صفوں میں بھرتی کرنے، ان کے لئے مالی امداد کا انتظام کرنے اور ہتھیاروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے میں سرگرم تھا‘۔ایس آئی اے کے بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کارروائیوں کے دوران گرفتاریوں کے علاوہ سیل فونز، سم کارڈس، ایک ڈومی پستول وغیرہ بھی بر آمد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان میں ایک فرد وہ بھی ہے جس کے گھر میں چار اپریل 2020 کو چار جنگجو ہلاک کر دئے گئے تھے۔بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شدگان زیادہ تر سکول اور کالج جانے والے طلبا کو جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے راضی کرتے تھے کیونکہ ان میں سے کچھ خود بھی طالب علم ہی ہیں۔بیان کے مطابق گرفتار شدگان جیش محمد کے سرگرم جنگجوؤں کے ساتھ رابطے میں تھے اور ان پر کچھ مدت سے نگرانی رکھی جا رہی تھی۔ (یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.