• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

آئی جی کشمیر نے جنوبی کشمیر میں امر ناتھ یاترا کے سلسلے میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا

Nigraan News by Nigraan News
2022-06-27
Reading Time: 1min read
A A
0
مہلوک جنگجو شہری ہلاکتوں میں ملوث تھے: وجئے کمار

آئی جی کشمیر نے جنوبی کشمیر میں امر ناتھ یاترا کے سلسلے میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر:30جون سے شروع ہونے والی 43روزہ سالانہ امرناتھ یاتراکے سیکورٹی انتظامات کوپیرکے روز ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ میں حتمی شکل دی گئی ۔جے کے این ایس کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیرزون وجئے کمارکی صدارت میں منعقد ہ اس سیکورٹی جائزہ میٹنگ میں جی او سی وکٹر فورس، آئی جی سی آر پی ایف، بی ایس ایف، آئی ٹی بی پی، سی آر پی ایف اور جموں وکشمیرپولیس کے ڈی آئی جیز کے علاوہ جنوبی کشمیر کے ایس ایس پیز اور کمانڈنگ افسروںنے شرکت کی۔آئی جی پی کشمیرکی زیرصدارت میٹنگ میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی طرف سے اٹھائے جانے والے حقیقی خطرات اور انسدادی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔تمام سیکورٹی ایجنسیوںکے اعلیٰ افسران نے امرناتھ یاترا کے پُرامن انعقاد اوریاتریوںکی حفاظت کویقینی بنانے کیلئے اُٹھائے جارہے اقدامات کے بارے میں اپنی اپنی آراء پیش کی۔سیکورٹی حکام نے میٹنگ کے دوران بتایاکہ ممکنہ ملی ٹنٹ حملوں اوردیگرایسی شرپسندانہ سرگرمیوںکوناکام بنانے کیلئے تمام سیکورٹی ایجنسیوںکے مابین مکمل تال میل اوراطلاعات کے فوری تبادلے کومزید فعال بناناہوگا۔انہوںنے کہاکہ ہم امرناتھ یاترا کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں ۔سیکورٹی حکام نے میٹنگ کے دوران پولیس ،مرکزی پولیس فورسزاور دیگرسیکورٹی دستوںکی تعیناتی کے طریقہ کارکوبھی زیرغور لایا۔میٹنگ میں بتایاگیاکہ یاتریوںکے قافلوںکومکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے سری نگرجموں قومی شاہراہ کے ساتھ ساتھ پہلگام اوربال تال جانے والے راستوں پر بھی سخت سیکورٹی انتظامات کی ضرورت ہے اوراس مقصد کے لئے سبھی ضروری اقدامات اُٹھائے گئے ہیں ۔سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیرزون وجئے کمارنے کہاکہ 30جون سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اوراسی مقصد کیلئے مرکزی پولیس فورسز کے اضافی دستوںکوکشمیر لاکر یہاں سبھی حساس راستوں اورمقامات پر تعینات کیاگیاہے ۔انہوںنے کہاکہ سیکورٹی فورسزکی تعیناتی کاایک جامع طریقہ کار پہلے ہی وضع کیاگیا ہے ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.