• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

چیف سیکرٹری کی سربراہی میں سماجی بہبود سے متعلق میٹنگ کا انعقاد

ڈیلوری ایبلز کی عمل آوری کا لیا جائزہ، موجود افسران کو دی اہم ہدایات

Nigraan News by Nigraan News
2023-01-05
Reading Time: 1min read
A A
0
اگلے برس جولائی تک 100فیصدی سمارٹ میٹر لگانے کا ہدف

اگلے برس جولائی تک 100فیصدی سمارٹ میٹر لگانے کا ہدف

FacebookTwitterWhatsapp

جموں// چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کمشنر سیکرٹر ی سماجی بہبود محکمہ شیتل نندا کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی تاکہ محکمہ کے لئے مقررہ کردہ ڈیلیورایبلز کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری نے محکمہ پر زور دیا کہ وہ تمام جسمانی طور خاص اَفراد تک پہنچیں اور انہیں مدد فراہم کریں ۔ اُنہوں نے کہا کہ آبادی کا یہ حصہ ہمارے معاشرے کا لازم و ملزوم حصہ ہے او ر یہ ہر طرح کی سہولیت کے مستحق ہے۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے منشیات کی بدعت سے نجات کے سلسلے میں اَپنی کوششوں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اوراُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ بالخصوص سکولوں او رکالجوں میں ’’ نشا مُکت ابھیان‘‘ سے متعلق تقریبات منعقد کریں ۔ اُنہوں نے کہا کہ نشے کے عادی اَفراد کو معاشرے کے مرکزی دھارے میں واپس لانے کے لئے ہماری ہمدردی او رمدد کی ضرورت ہے تاکہ وہ اَپنی زندگی باوقار طریقے سے گزارسکیں۔اُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی کے اَضلاع میں اولڈ ایج ہوم ، وَن سٹاپ سینٹروں اور ناری نکیتن کے قیام کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی۔اُنہوں نے کہا کہ یہ اولڈ ایج ہومز ایک ہی چھت کے نیچے کسی بھی قسم کے اِمداد کے لئے ایک نقطہ رابطہ کے علاوہ تفریح اور سماجی کاری کے مراکز ہونے چاہئیں۔چیف سیکرٹری نے ہر مصیبت میں گھری خاتون کے لئے دی گئی سہولیات تک پہنچانے پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے انہیں ضروری تحفظ فراہم کرنے ، انہیں وہاں قانونی اور دیگر اِمداد فراہم کرنے کا مشورہ دیا۔ اُنہوں نے کمشنر سیکرٹری سے کہا کہ وہ اَپنے تمام ہیلپ لائن نمبروں کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کریں اور انہیں اِی یو این این اے ٹی اور دیگر ویب سائٹوں پر بھی ہوسٹ کریں۔کمشنر سیکرٹری نے چیف سیکرٹری کو مطلع کیا کہ محکمہ نے عوام کی آسانی کے لئے اَپنی ہر سروس کو آن لائن کیا ہے۔مزید بتایایا کہ ہر ضلع میں ایک ڈرگ ڈی ایڈکشن سینٹر ، ناری کیتن اور وَن سٹاپ سینٹر اور ہر ڈویژن میں چار ماڈل ناری کیتن ہیں۔اُنہوں نے یہ بھی اِنکشاف کیا کہ محکمہ جلد ہی ضرورت مندوں کو مزید 700 ٹرائی سائیکلیں فراہم کرنے جارہا ہے اور ان کے لئے سکیم کو پورا کرے گا۔ مزید برآں، محکمہ نے اَپنی تمام پنشن سکیموں کو سچیوریٹیڈ کیا چاہے وہ بوڑھے اَفراد ، بیوائوں ، خواجہ سرائوں یا جسمانی طور خاص اَفراد کو فراہم کئے جائیں۔یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ تمام محکموں کو ڈیلیوری ایبلز تفویض کرنے کا فیصلہ حکومت کا اَپنی نوعیت کا پہلا او راِختراعی اقدام ہے جس کا مقصد تمام شعبوں میں تبدیلی کے عمل کو ترجیح دیتے ہوئے یونین ٹیریٹری میں ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔یہ ڈیلیوری ایبلز جموںوکشمیر کی مجموعی نظم و نسق میں زیادہ کارکردگی کو یقینی بنانے کے لئے ترجیحی شعبوں کی وسیع پیمانے پر وضاحت کرتی ہیں اور تمام محکموں کے لئے ماہانہ ، سہ ماہی ، ششماہی اور سالانہ اہداف کا تعین کرتی ہیں۔ ڈیلیوری ایبلز کی فہرست میں وسیع پیمانے پر تقریباً 1250 اہداف شامل ہیں جو عوامی خدمت کو بہتر بنانے سے متعلق ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page