• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

لیفٹیننٹ گورنر نے بابائے قوم مہاتماگاندھی کو ان کی یوم وِصال پر خراجِ عقیدت پیش کیا

باپو کی زندگی اور تعلیمات 21 صدی میں رہنمائی کرتی رہیں۔

Nigraan News by Nigraan News
2023-01-30
A A
0
لیفٹیننٹ گورنر نے بابائے قوم مہاتماگاندھی کو ان کی یوم وِصال پر خراجِ عقیدت پیش کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے بابائے قوم مہاتماگاندھی کو ان کی یوم وِصال پر خراجِ عقیدت پیش کیا

FacebookTwitterWhatsapp

اُنہوں نے ہمیں جو لازوال اقدار سکھائیں وہ آنے والی دہائیوں اور صدیوں میں اِنسانی تہذیب کو برقرار رکھیں گی۔ لیفٹیننٹ گورنر
کشمیر انفو///
جموں/30؍جنوری//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی یومِ وِصال پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے گاندھی گلوبل فیملی جموںوکشمیر کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باپو کی زندگی اور تعلیمات 21ویں صدی میں رہنمائی کرتی رہیں ۔ اُنہوں نے ہمیں جو لازوال اقدار سکھائی ہیں وہ آنے والی دہائیوں اور صدیوں میں اِنسانی تہذیب کو برقرار رکھیں گی۔اُنہوں نے کہا کہ باپو نے ستیہ اور اہنسا کے جن نظریات کی حمایت کی تھی ،وہ سچائی اور عدم تشدد، انسانی وقار کی حفاظت، مساوات، سماجی اِنصاف، تمام مذاہب کا احترام، پسماندہ اَفراد کی فلاح و بہبود، خواتین اور نوجوانوں کے حقوق، پُرامن بقائے باہمی کے لئے طاقتور آلہ اور رہنمائی کی روشنی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نوجوان پود میں گاندھیائی اَقدار کو فروغ دینے کے لئے گاندھی گلوبل فیملی جموںوکشمیر کی کوششوں کی تعریف کی اور رضاکار آرگنائزیشنوںسے کہا کہ وہ سماجی برائیوں کے خاتمے کے لئے تعاون دیں۔اُنہوں نے کہا کہ پوجی باپو کے نظریات اور لازوال تعلیمات نے عالمی رہنمائوں کو سماجی ہم آہنگی ، بقائے باہمی اور معاشی خوشحالی پر مبنی معاشرے کے قیام کے لئے متاثر کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ خواتین ایک رول ماڈل کے طورپر آگے بڑھ رہی ہیں اور معاشی ترقی میں اَپنا حصہ اَدا کر رہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ہماری اِجتماعی ذمہ داری ہے کہ خواتین کو تعلیم ، مساوی مواقع اور ترقی اور خوشحالی کے لئے مالی اور دیگر اِمداد تک رَسائی حاصل ہو۔اُنہوں نے مزید کہا کہ خوف ، رشوت اور منشیات سے پاک جموںوکشمیر بنانے کے اَمرت کال کھنڈ کے عزم کو پورا کرنے کے لئے پوری سوسائٹی کا نقطہ نظر وقت کی ضرورت ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مہاتما گاندھی اور پنڈت مدن موہن مالویہ کے درمیان گہرے رشتے پر بھی بات کی۔ اُنہوں نے سماجی تبدیلی اور تیز تفتار ترقی کے لئے باپو کے پیغام کو پھیلانے کے لئے حکومت کی طرف سے کئے گئے اَقدامات پر روشنی ڈالی۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں اور آرگنائزیشنوں کو معاشرے کی خدمت میں ان کی گراں قدر شراکت پر مبارک باد دی اورایک ایسے ہندوستان کی تعمیر کا عہد کیا گیا جس کا خواب باپو نے دیکھا تھا ۔ مہاتما گاندھی کے اَقدار اور عظیم پیغام کو عام کرنے کے لئے دو منٹ کی خاموشی بھی اِختیار کی گئی اور بھجن پڑھے گئے۔اِس موقعہ پر پدم شری ایس پی ورما صدر گاندھی گلوبل فیملی جموںوکشمیر ، پدم شری جتندر اودھمپوری مشہور ڈوگری اَدبی، میئر جے ایم سی ایس راجندر شرما، ڈی جی پی دِلباغ سنگھ ، لیفٹیننٹ جنرل آر کے شرما ( ریٹائرڈ) پدم ایوارڈ یافتہ ، سابق قانون ساز دیویندر سنگھ رانا ، عوامی نمائندے ، مختلف سماجی آرگنائزیشنوں کے اَرکان ،طلباء اور معزز شہر ی موجود تھے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page