• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, مئی ۵, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کشمیر: شدید گرمی کے بیچ بارشوں کی پیش گوئی

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-10
Reading Time: 1min read
A A
0
جموں وکشمیر میں 31 اگست تک مختصر مرحلے کی بارشوں کا امکان: محکمہ موسمیات

جموں وکشمیر میں 31 اگست تک مختصر مرحلے کی بارشوں کا امکان: محکمہ موسمیات

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر، 10 جولائی :وادی کشمیر میں کئی روز سے جاری شدت کی گرمیوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 11 جولائی سے 15 جولائی تک بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دوران 11 اور 14 جولائی کو موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔دریں اثنا محکمہ موسمیات کے علاقائی ناظم سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں 10 جولائی سے مون سون ایکٹو ہو جائے گا اور اس کے بعد 11 جولائی سے اچھی بارشیں شروع ہو سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دوران دن میں گرمی رہے گی تاہم دوپہر کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جموں شہر اور مضافاتی علاقوں میں ہفتے کی صبح موسلا دھار بارشیں ہوئیں جس سے لوگوں کو اگر چہ گرمی کی شدت سے قدرے راحت نصیب ہوئی تاہم سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے لوگوں کے عبور و مرور مشکل بن گیا۔گرمائی دارالحکومت سری نگر میں گذشتہ روز کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ روز کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.8 ڈگری سیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ روز کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.8 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا جبکہ قصبہ قاضی گنڈ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور ککرناگ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بتا دیں کہ وادی کشمیر میں کوئی روز سے جارہ شدید گرمیوں نے لوگوں کو بے حال کر دیا ہے۔ گرمیوں سے راحت حاصل کرنے کے لئے جہاں الیکٹرانک آلات جیسے پنکھوں کا وغیرہ کا استعمال کیا جا رہا ہے وہیں لوگ وادی کے پہاڑی علاقوں اور سیاحتی مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
اپوزیشن نے خواتین کے خوابوں کو روند ڈالا،وزیر اعظم کی ماں بیٹیو سے معذرت

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page