جموں:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جمعہ رات کو یہاں راج بھون میں شہید شہری سنجے شرماکے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔ سنجے شرما کو 26؍ فروری 2023ء کو پلوامہ میں دہشت گردوں نے ہلاک کیا تھا۔لیفٹیننٹ گورنر نے شہید کے لواحقین سے دِلی ہمدردی کا اِظہار کیا اور اِنتظامیہ کی طرف سے لواحقین کو ہر ممکن مدد کا یقین دِلایا۔