• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, دسمبر ۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

اینٹی نیشنل ملازمین ناقابل برداشت: چیف سکریٹری

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-13
A A
0
انٹی نیشنل ملازمین ناقابل برداشت: چیف سکریٹری
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر//سرکاری دفاتر میں رشوت خوری کے قلع قمع کو یقینی بنانے کیلئے یونین ٹریٹری انتظامیہ نے جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کو ہدایت دی ہے کہ وہ ذیلی یونٹوں میں رشوت خوری کیخلاف زیرو ٹالیرنس کو اجاگر کرنے کیلئے قائم بورڈوں کی نمائش کریں۔اس دوران ایک جاری سرکیولرمیں کہا گیا کہ قوم مخالف سرگرمیوں میں ملوث ملازموں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔جے کے این ایس کے مطابق جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کی سکریٹری نزہت گل کی طرف سے جاری ایک سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار کی سربراہی میں منعقدہ ایک میٹنگ میں کونسل کے کام کاج میں شفافیت لانے کیلئے کئی فیصلے لئے گئے جن پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔انہوں نے سرکیولر میں کہاکہ محکمے میں مبینہ رشوت خوری کی شکایات کے پیش نظر حکومت نے کونسل کو ہدایات دی ہیں کہ وہ وہ ذیلی یونٹوں میں رشوت خوری کے خلاف زیرو ٹالیرنس کو اجاگر کرنے کیلئے اور شکایت بکس نصب کرنے کیلئے قائم بورڈوں کی نمائش کریں۔سرکیولر میں کہا گیا کہ قوم مخالف سرگرمیوں میں ملوث ملازموں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دریں اثناء کونسل کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ میٹنگ میں کونسل اور اس کے ملازمین کی فلاح و بہبودی کیلئے بھی کئی اہم فیصلے لئے گئے۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں کونسل کے اثاثوں کے بہتر اور موثر استعمال، حصولیابیوں کی مقامی میڈیا میں تشہیر، نئے ملازمین کی ویری فیکیشن میں سرعت لانے وغیرہ جیسے اہم فیصلے لئے گئے۔موصوف نے کہا کہ میٹنگ میں جن دیگر فیصلوں پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا گیا ان میں روزانہ بنیادوں پر ملازموں کی حاضری کی رپورٹ تیار کرنا،چیف ویجی لینس کمیشن کی ہدایات کو عمل میں لانا، ذیلی یونٹوں کا باقاعدگی سے معائینہ کرنا، کونسل کی عمارتوں پر قومی جھنڈا لہرانا وغیرہ خاص طور پر قابل ذکر ہے۔سرکیولر میں کہا گیا کہ جس ملازم یا کھلاڑی نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی ہو، اس کو دفتر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی نیز ایسے کھلاڑیوں کو کھیلنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.