پیٹرولیم مصنوعات کا وافر ذخیرہ وادی میں موجود
نیوز ڈیسک//
سرینگر/11جولائی//حکومت نے واضح کیا کہ وادی کشمیر میںپیٹرول یا ڈیزل کی کوئی کمی نہیں ہے اور اس ضمن میں سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی خبروں میں زمینی حقائق سے کوئی میل نہیں ہے ۔ اس ضمن میں صوبائی کمشنر کشمیر نے کہا کہ جموں سرینگر شاہراہ اگرچہ گزشتہ دو دنوں سے بند ہے تاہم وادی میں پیٹرولیم مصنوعات کی معقول ذخائر موجود ہیں۔ سی این آئی کے مطابق حکومت نے منگل کو کہا کہ وادی میں پٹرول سمیت ضروری اشیاء کی کوئی کمی نہیں ہے ۔اس سلسلے میںڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے بتایا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں تھی۔ ہمارے یہاں ضروری اشیاء کی مناسب سپلائی ہے اور جب سرینگر جموں شاہراہ گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے دوبارہ کھل جائے گی تو کل مناسب سپلائی مل جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ سری نگر جموں قومی شاہراہ کل گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے دوبارہ کھل جائے گی اور ضروری اشیاء کی مناسب سپلائی ترجیحی بنیادوں پر یہاں پہنچے گی۔یہاں یہ بات قابل امر ہے کہ سوشل میڈیا پر خبریں چل رہی تھیں کہ وادی میں پیٹرول اور ڈیزل کی کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے کشمیر کے کئی حصوں میں فیول اسٹیشنوں پر زبردست رش دیکھنے میں آیا ہے جہاں لوگ پیٹرول خریدتے ہوئے دیکھے ۔ نیوز ایجنسی تک پہنچنے والی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور کولگام سمیت کئی فیول اسٹیشنوں پر پٹرول دستیاب نہیں تھاتاہم صوبائی کمشنر نے اس ضمن میں یہ بات واضح کی کہ اس طرح کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔