• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

دراس میں کباڑ کی دُوکان کے نزدیک پراسرار دھما کہ ، اقعہ میں 3 افراد ہلاک،، 9 دیگر زخمی: ڈپٹی کمشنر

Nigraan News by Nigraan News
2023-08-19
A A
0
دراس میں کباڑ کی دُوکان کے نزدیک پراسرار دھما کہ ، اقعہ میں 3 افراد ہلاک،، 9 دیگر زخمی: ڈپٹی کمشنر

دراس میں کباڑ کی دُوکان کے نزدیک پراسرار دھما کہ ، اقعہ میں 3 افراد ہلاک،، 9 دیگر زخمی: ڈپٹی کمشنر

FacebookTwitterWhatsapp

نیوز ڈیسک//
لہیہ،18اگست:یونین ٹریٹری لداخ کے مارکرد دراس علاقے میں جمعے کی سہ پہر کباڈی دکان کے نزدیک ایک پر اسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 12 افراد شدید طورپر زخمی ہوئے ، جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے تین کو مردہ قرار دیا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ دھماکے میں تین افراد ہلاک جبکہ نو دیگر زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مہلوکین کے گھر والوں کو فی کس ایک لاکھ روپیہ بطور ایکس گریشا فراہم کیا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق یونین ٹریٹری لداخ کے مارکرد دراس میں جمعے کی سہ پہر کباڈی دکان کے باہر ایک زور دار دھماکہ ہوا جس وجہ سے وہاں پر کام میں مصروف غیر مقامی سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے تین افراد کو مردہ قرار دیا۔ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے جنہیں مزید علاج ومعالجہ کی خاطر کرگل منتقل کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ کباڈی کے دکان کے باہر اس وقت دھماکہ ہوا جب سامان کو گاڑی میں لوڈ کیا جارہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ جس جگہ پر دھماکہ ہوا اس کو سیل کیا گیا اور ہفتے کے روز فوج اس پورے علاقے کو سینی ٹائز کرئے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دھماکہ میں ایک غیر مقامی سمیت تین افراد از جان ہوئے جبکہ زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت بھی نازک بنی ہوئی ہے۔مذکورہ عہدیدار کے مطابق مہلوکین کے لواحقین کو فی کس ایک لاکھ روپیہ بطور ایکس گریشا دینے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ان کے مطابق کباڈی کو کس نے یہاں پر سامان جمع کرنے کی اجازت دی اس کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر کرگل نے جمعے شام دیر گئے ہسپتال کے باہر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ دراس دھماکے میں تین افراد ہلاک جبکہ نو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں سے مزید دو کی حالت بھی نازک بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی اے ڈی سی ، ڈی ایس پی اور دیگر سینئر عہدیدار جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔یو این آئی

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.