سری نگر:(نگران ڈیسک )پیر کو جنوبی کشمیر کے شوپیان کے علاقے صدیق خان میں ہلاک ہونے والے دو جنگجو میں لشکر طیبہ کا اعلی کمانڈر اشفاق ڈار عرف ابو اکرم بھی شامل ہے کشمیر پولیس زون کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں لکھا گیا ، "کہ لشکر طیبہ کے اعلی کمانڈر اشفاق ڈار عرف ابو اکرم جو 2017 کے بعد سے سرگرم تھا۔ پولیس اور ایس ایف کو مبارکباد: آئی جی پی کشمیر”۔یہ آپریشن پولیس فوج کی 34RR اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم کے ذریعہ ہفتے کی شام کو صدیق خان میں اس علاقے میں کچھ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص معلومات حاصل کرنے کے بعد کیا گیا تھا۔