• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مشیر بھٹناگر کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد

وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے اُمور کا لیا گیا جائزہ

Nigraan News by Nigraan News
2023-12-15
Reading Time: 1min read
A A
0
مشیر بھٹناگر کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد

مشیر بھٹناگر کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد

FacebookTwitterWhatsapp

جموں /14 ؍دسمبر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جمعہ رات کو یہاں سول سیکرٹریٹ میں جموں و کشمیر وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن (جے کے ڈبلیو ڈی سی) کے 28ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں منیجنگ ڈائرکٹر جے کے ڈبلیو ڈی سی، محکمہ خزانہ منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی محکمہ، نیشنل مینارٹیز دیولپمنٹ ایںڈ فائنانس کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی)،نیشنل بیک ورڈ کلاسز فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این بی سی ایف ڈی سی)، نیشنل دیویانگ جن اور فائنانس ڈیولپمنٹ پوریشن (این ڈی ایف ڈی سی) کے نمائندوں نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔دورانِ میٹنگ بورڈ نے کارپوریشن کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غوروخوض کیا جبکہ گزشتہ بورڈمیٹنگ کی رِپورٹ بھی میٹنگ میں زیر بحث آئی۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر میں خواتین کی ترقی ، مجموعی فلاح و بہبود کے لئے جے کے ڈبلیو ڈی سی کی طرف سے اُٹھائے جانے والے اقدامات اور حکمت عملیوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے خواتین کی سماجی و اِقتصادی بااِختیار بنانے میں جے کے ڈبلیو ڈ ی سی کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے اور خواتین اور ان کے کنبوںکو بااِختیار بنانے کے مواقع سے فائدہ اُٹھانے کے لئے مشترکہ کوششوں اور اِختراعی طریقوں کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر کے مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والی خواتین کو بااِختیار بنانے کے لئے کارپوریشن کے عزم کو اُجاگر جس کا مقصد انہیں معاشی طور پر خود مختار بنانا اور انہیں معاشرے میں مساوی شرکت دینا ہے۔مشیر موصوف نے میٹنگ میں کارپوریشن کی اِنتظامیہ پر زور دیا کہ وہ جے کے ڈبلیو ڈی سی کی مختلف سکیموں اور اَقدامات کے بارے میں پروگرام اور بیداری کیمپ منعقد کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اِس سے فائدہ اُٹھا سکیں۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر کے تمام اَضلاع میں بڑے پیمانے پر بیداری مہم شروع کرنے کے لئے کہا تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین جے کے ڈبلیو ڈی سی کے ذریعہ چلائی جانے والی مختلف سکیموں کا فائدہ اُٹھائیں۔دوران میٹنگ بورڈ نے سٹریٹجک شراکت داری ، مالی استحکام ، اور مؤثر پروگراموں کی عمل آوری پر تبادلہ خیال کیا جو کارپوریشن کے ویژن اور مشن سے مطابقت رکھتے ہیں۔ بورڈ نے کارپوریشن کی جاری سکیموں کا بھی جائزہ لیا ۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page