• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

شیتل نندانے کٹھوعہ میں جاری ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کے حصے کے طور پر پنچایت بسنت پور کا دورہ کیا

Nigraan News by Nigraan News
2023-12-19
A A
0
شیتل نندانے کٹھوعہ میں جاری ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کے حصے کے طور پر پنچایت بسنت پور کا دورہ کیا

شیتل نندانے کٹھوعہ میں جاری ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کے حصے کے طور پر پنچایت بسنت پور کا دورہ کیا

FacebookTwitterWhatsapp

کٹھوعہ /18 ؍دسمبر2023ء؁
کمشنر سیکرٹری سماجی بہبودمحکمہ شیتل نندا نے ترقی اور پیش رفت کے لئے سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی خاطر وقف ایک جاری اَقدام کے ایک حصے کے طور پر آج یہاں پنچایت بسنت پور کا دورہ کیا۔ اِس دورے کا مقصد مقامی کمیونٹیوںکو بہتر مستقبل کی طرف تبدیلی کی قیادت کرنے کی ترغیب اور حوصلہ اَفزائی کرنا ہے۔
’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘ (وِی بی ایس آئی )کا اِنعقادگورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بسنت پور میں کیا گیا جس کی صدارت کمشنر سیکرٹری نے کی جس میں اُنہوں نے طلبأ ، اَساتذہ اور مقامی لوگوں سے اِستفساری گفتگو کی۔ یہ دورہ کمیونٹی کو درپیش چیلنجوں کو سمجھنے اور ان پر قابو پانے کے لئے بات چیت میں مشغول ہونے کا موقع تھا۔
اِس اَقدام کا مقصد بسنت پور پنچایت کے رہائشیوں کو سرکاری سکیموں اور ان سے حاصل ہونے والے فوائد سے آگاہ کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ کمشنر سیکرٹری موصوفہ نے حکومت کی جانب سے شروع کی گئی مختلف سکیموں پر روشنی ڈالی اوراُنہوں نے مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ ان سے فائدہ اُٹھائیں اور اَپنے ذریعہ معاش کو فروغ دیں۔
شیتل نندا نے کہا،’’ میں کٹھوعہ ضلع میں ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘کی پیش رفت کا مشاہدہ کر کے خوش ہوں۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے کہ نچلی سطح پر ترقی اور بااِختیار بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔‘‘
کمشنر سیکرٹری موصوفہ نے ترقی کے محرک کے طور پر تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے ضلع میں دیرپا اور جامع ترقی کو ممکن بنانے کے لئے حکومت،پی آر آئیز اور کمیونٹی پر مبنی آرگنائزیشنوںکے مابین درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘ (وِی بی ایس آئی )کی پہل پورے جموں و کشمیر میں تعلیم تک رسائی فراہم کرنے، صحت بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور اَنٹرپرینیورشپ اور سکل ڈیولپمنٹ کو فروغ دینے میں اہم کردار اَدا کرتی ہے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ راکیش منہاس نے بتایا کہ اَب تک ضلع کی 120 پنچایتوں کو’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘(وِی بی ایس وائی ) کے تحت آئی اِی سی وین کے ذریعے کور کیا گیا ہے جس سے حکومت کی مختلف فلیگ شپ سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرکے تقریباً 1.15 لاکھ اَفراد مستفید ہوئے ہیں۔
اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری موصوفہ نے اِستفادہ کنندگان کو 9 موٹرائزڈ ٹرائی سائیکلیں، بے بی کِٹس، آیوشمان کارڈ دئیے جبکہ شرکأ کو ’ وکست بھارت سنکلپ کا عہد بھی دیا گیا۔
اِس موقعہ پر وائس چیئرمین ڈی ڈی سی کٹھوعہ رگھونادن سنگھ، اے سی ڈی کٹھوعہ کے علاوہ دیگر ضلعی اور سیکٹورل اَفسران بھی موجود تھے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page