• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ڈی آئی سیز کو اَراضی کی منتقلی کے تمام مسائل

ایک ہفتے کے اَندر حل کئے جائیں۔صوبائی کمشنر کی متعلقہ اَفسران کو ہدایت

Nigraan News by Nigraan News
2023-12-20
A A
0
ڈی آئی سیز کو اَراضی کی منتقلی کے تمام مسائل

ڈی آئی سیز کو اَراضی کی منتقلی کے تمام مسائل

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر /19 ؍دسمبر2023ء؁
صوبائی کمشنرکشمیروِجے کمار بدھوری نے آج یہاں کشمیر میں اِنڈسٹریل اسٹیٹس سے متعلق مسائل کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ طلب کی۔
میٹنگ میں انڈسٹریل اسٹیٹس، آئی ڈی سی کی اراضی ، اسٹیٹس اور اَراضی کے مسائل پر تفصیلی بحث و تمحیص کی گئی۔
میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر،صنعت و حرفت اور سیڈ کو کے متعلقہ اَفسران کے علاوہ دیگر متعلقین نے ذاتی طو رپر شرکت کی جبکہ صوبہ کشمیر کے باقی اَضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنروں نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں شرکت کی ۔
میٹنگ کے دوران صوبائی کمشنر نے متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروں کے ساتھ ڈسٹرکٹ اِنڈسٹریز سینٹرز (ڈی آئی سیز) کی جانب سے اپروچ روڈ کے لئے حاصل کی جانے والی اَراضی اور دیگر رُکاوٹوں سے متعلق ضلع وار مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنر نے صوبائی کمشنر موصوف کو ہر کیس کی موجودہ صورتحال او رمنتقلی و حصول میں حائل رُکاوٹ مسائل سے آگا کیا۔
صوبائی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ جہاں بھی درخواست جمع نہ کی گئی ہو وہاں اپروچ روڈز کے لئے انڈینٹ جمع کیا جائے اور اَراضی کے حصول کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے ۔اُنہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ جہاں اپروچ سڑکوں کو چوڑا کرنے کی ضرورت ہے وہاں حد بندی کی جائے ۔
صوبائی کمشنر نے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ زیر اِلتوأ اَراضی کے مسائل کو حل کرنے میں محکمہ صنعت کے ساتھ تعاون کریں۔ محکمہ صنعت کے اَفسروں سے بھی کہا گیا کہ وہ مسائل کو بروقت حل کرنے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنروں اور ریونیو افسران کے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ مسائل کو بروقت حل کرنے کے لئے کوآرڈی نیشن حاصل کی جاسکے۔
اُنہوں نے ڈی آئی سیز کے ساتھ زیر اِلتوأ مسائل کو حل کرنے کے لئے جائزہ میٹنگ طلب کرنے کی بھی ہدایت دی۔
صوبائی کمشنر نے زمین کے حصول کے عمل سمیت تمام زیر اِلتوا ٔمسائل کو حل کرنے کے لئے سب کو ایک ہفتے کا وقت دیا۔
یہاں یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ یہ میٹنگ چیف سیکرٹری جموں و کشمیر کی ہدایت پرطلب کی گئی تھی جنہوں نے ڈی آئی سیز کے لئے اَراضی کے حصول کے عمل کو حل کرنے پر زور دیا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page