• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مرکزی وزیر مملکت برائے مواصلات نے کیا پانپور کا دورہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-16
Reading Time: 1min read
A A
0
مرکزی وزیر مملکت برائے مواصلات نے کیا پانپور کا دورہ

مرکزی وزیر مملکت برائے مواصلات نے کیا پانپور کا دورہ

FacebookTwitterWhatsapp

پلوامہ: مرکزی حکومت کے عوامی رَسائی پروگرام کے تحت مرکزی وزیر مملکت برائے مواصلات دیووسن چوہان نے آج اِنڈین اِنٹرنیشنل ٹریڈ زعفران سپائس پارک پانپور کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں اُنہوں نے پروسسنگ یونٹ کے مختلف محکموں کا معائینہ کیا۔اُنہوں نے پارک میں ڈرائنگ ، گریڈینگ ، پیکنگ اور اِی ۔ نیلامی سینٹروںکا بھی معائینہ کیا۔وزیر مملکت مواصلات نے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کسانوں کوسپائس پارک کے قیام سے زعفران کی آمدنی دوگنی ہوگئی ہے ۔مرکز کسانوں کو ہرقسم کی سہولیات اور مدد فراہم کرے گا جس سے ہمارے کسانوں کی زندگی خوشحال ہوگی۔اُنہوںنے مختلف شراکت داروں سے بھی ملاقات کی جن میں فروٹ گروئورس ، این آر ایل ایم ،یوتھ ، سپورٹس ، ٹریڈرس ایسو سی ایشن ، صنعتی یونٹ ہولڈران شامل تھے اوراُنہوں نے ان کے مسائل سنے ۔ وفود نے اَپنے مطالبات اور عوامی اہمیت کے حامل کئی دیگر مسائل وزیر موصوف کے گوش گزار کئے۔وزیر موصوف نے وفود کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا ۔اِس دوران وَفود نے وزیر کے سامنے اَپنی شکایات اور مسائل پیش کئے ۔ اُنہیں یقین دِلایا گیا کہ حکومت اِن وفود کے جائز مطالبات اور مسائل کو ازالہ کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اُٹھائے گی۔اُنہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت پہلے ہی مختلف فلیگ شپ پروگراموں پر کام کر رہی ہے جس کا مقصد لوگوں کی سماجی اور معاشی صورتحال کو بہتر کرنا ہے اور نئی سکیموں کی تعداد بھی پائپ لائن میں ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ وقت کا تقاضاہے کہ تمام فلاح وبہبود سکیموں کی بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کی جائے تاکہ ان سکیموں کے فوائد نچلی سطح تک پہنچ سکیں۔اِس موقعہ پرناظم اطلاعات و تعلقاتِ عامہ راہل پانڈے ، ضلع ترقیاتی کمشنر بصیر الحق چودھری ، جوائنٹ ڈائریکٹر اطلاعات کشمیر اَنعام الحق صدیقی اور دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page