• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ایم اُو ایس اُمور داخلہ نے فروٹ منڈی اور سبزی منڈی اگلر کا کیا دورہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-23
Reading Time: 1min read
A A
0
ایم اُو ایس اُمور داخلہ نے فروٹ منڈی اور سبزی منڈی اگلر کا کیا دورہ

ایم اُو ایس اُمور داخلہ نے فروٹ منڈی اور سبزی منڈی اگلر کا کیا دورہ

FacebookTwitterWhatsapp

شوپیان: مرکزی وزیر مملکت برائے امورِ داخلہ اَجے کمار مشرا نے آج فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل منڈی اَگلر شوپیان کا دورہ کیا او روہاں اُنہوں نے فروٹ گروئورس ایسو سی ایشن ، ترقی پسند باغبان او رکسانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔صدر فروٹ گروئورس ایسو سی ایشن نے وزیر موصوف کوکچھ مسائل اور مطالبات گوش گزار کئے جن میں فلڈ پروٹیکشن وال ، نیشنل ہائی وے سٹیٹس آف فروٹ منڈ ی وغیرہ شامل ہیں ۔وزیر موصوف کوجانکاری دی گئی کہ اِس منڈی سے کم از کم 10,000 بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوتا ہے لیکن وقت کا تقاضا ہے کہ اس کی ترقی دی جائے اورمذکورہ فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل منڈی اَگلر 300 کنال پر محیط ہے۔مرکزی وزیر مملکت برائے امورِ داخلہ اَجے کمار مشرا نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پہاڑی ضلع شوپیان کے لوگوں کے درمیان ہونے پر خوشی کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ صوفی سنتوں کے عظیم آداب اَب بھی کشمیر میں زندہ ہیں۔اُنہوں نے کشمیر کی سرزمین کو جنت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں حکومت بالخصوص پہاڑی ضلع شوپیان کی مجموعی ترقی فراہم کرکے اَپنے جوہر کو برقرار رکھنے کی تمام کوششیں کر رہی ہے۔وزیر مملکت نے مزید کہا ،’’ باغبانوں کی پیش کردہ تمام درخواستوں ، مسائل اور شکایات کا نوٹس لیا گیا ہے اور مرکزی سطح پر اِس کا ازالہ کیا جائے گا ۔‘‘اُنہوں نے یقین دِلایا کہ پہاڑی سیاحت ، اِیکو سیاحت اور باغبانی سیاحت کو ترجیح دی جائے گی۔مرکزی وزیر مملکت برائے امورِ داخلہ اَجے کمار مشرا نے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا( پی ایم جی ایس وائی ) کی 15.65 کلومیٹر شیر مال وِشروسڑک کا اِفتتاح کیا جس سے 75 گائوں کو ہسپتالوں ، سکولوں اور زرعی منڈیوں کے ساتھ رابطے کو مزید بڑھانے کے لئے 75,000نفوس کو فائدہ پہنچے گا۔وزیر مملکت موصوف نے اِفتتاحی سیشن میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم جی ایس وائی قوم کے لئے ایک اہم پروگرا م ہے ۔ اُنہوں نے وزیر اعظم کے نظرئیے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اِس مشکل کام کو مکمل کرنے کے لئے پُر عزم ہے اور یہ ان کے گہرے وژن اور کوششوں کی بدولت ہے کہ آج ضلع بھر میں سڑکیں بن رہی ہیں۔اُنہوں نے ہمہ جہت مثبت ترقی اور دیہات کو بااِختیار بنانے میں سڑکوں کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔مرکزی وزیر مملکت برائے امورِ داخلہ اَجے کمار مشرا کے ہمراہ ڈپٹی اِنسپکٹر جنرل پولیس عبدالجبار ، ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان سچن کمار واشیا ، ایس ایس پی شوپیان امرت پال سنگھ اور دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.