• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جموں کشمیر کی ترقی کیلئے مرکز وعدہ بند: مرکزی وزیر مملکت

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-11
Reading Time: 1min read
A A
0
جموں کشمیر کی ترقی کیلئے مرکز وعدہ بند: مرکزی وزیر مملکت

جموں کشمیر کی ترقی کیلئے مرکز وعدہ بند: مرکزی وزیر مملکت

FacebookTwitterWhatsapp

رام بن:مرکزی وزیر مملکت برائے ریلوے ، کوئلہ اور کان کنی رائو صاحب پاٹل دانوے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی کابینہ وزراء کو جموںوکشمیر یوٹی میں ترقیاتی سرگرمیوں کی پیش رفت کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے بھیجا ہیں ۔ مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ مرکزی حکومت جموںوکشمیر یوٹی میں جامع ترقی کے لئے پُر عزم ہے۔ان خیالات کا اِظہار وزیر مملکت جو مرکزی حکومت کے عوامی رَسائی پروگرام کے ایک حصے کے طورپر جموں وکشمیر یوٹی میں ضلع رام بن کے دو روزہ دورے پر ہیں ، نے آج سنگلدان میں ایک عوامی اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اِنتخابی عمل میں فعال طور پر حصہ لینے او رڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کا ممبر بننے پر سنگلدان میں پی آر آئی کو مبارک باد دیتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت نے بالعموم لوگوں اور پی آر آئی کے ممبران کوبالخصوص ریلوے پروجیکٹ پر عمل درآمد میں مدد اور تعاون بڑھانے پر سراہا ۔اُنہوں نے پی آر آئیز سے کہا کہ وہ تمام ترقیاتی سکیموں کو نچلی سطح پر نافذ کرنے کے لئے اِنتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ ان کے متعلقہ علاقوں کی جامع ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔ اُنہوں نے تعمیراتی ایجنسیوں کو ہدایت دی وہ مقامی کو الیفائیڈ اِنجینئران کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے اِمکانات تلاش کریں۔اس نے لوگوں سے کہا کہ وہ اِس علاقے میں سی بی ایس اِی سکول کھولنے کے لئے ایک آرگنائزیشن رجسٹر کریں۔مرکزی وزیر مملکت نے جموںوکشمیر یوٹی میں کئے جارہے مختلف تریاتی منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ فنڈس کی مد میں 32,000 کروڑ روپے اودھمپور ۔ سری نگر ۔ بارہمولہ ریل لنک منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے خرچ کئے جارہے ہیں۔ اُنہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ مرکزی حکومت کی طرف سے ان کی فلاح و بہبود کے لئے شروع کی گئی سکیموں کے فوائد حاصل کرنے کے لئے آگے آئیں۔ مرکزی وزیر مملکت برائے ریلوے ، کوئلہ اور کان کنی رائو صاحب پاٹل دانوے نے کہاسنگلدان میں ریلوے یارڈ کا معائینہ کرتے ہوئے کہا کہ اودھمپور ۔ سری نگر ۔ بارہمولہ ریل لنک منصوبہ آزادی کے بعد ہندوستان کا سب سے بڑا ریلوے منصوبہ ہے اور اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس پر عمل آوری ایجنسیاں جدید ٹیکنالوجی اور افرادی قوت سے لیس ہیں تاکہ اِس منصوبے کی تعمیر میں تمام چیلنجوں سے نمٹا جاسکے ۔ اُنہوں نے اس ریلوے لائن کی تعمیر میں قابل تعریف کام کرنے پر ریلوے اِنجینئر ان کی بھی تعریف کی۔اُنہوں نے ریلوے منصوبے کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ تمام موسمی رابطہ فراہم کیا جائے گا ۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس منصوبے کی تکمیل سے علاقے کے لوگ مستفید ہوں گے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ ان علاقوں میں سیاحت او رتجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بہت آگے جائے گا جو مقامی لوگوں کے معاشی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ مقامی لوگوں او رپی آر آئی نے وزیر موصوف کا اِستقبال کیا ۔اُنہوں نے ضلع رام بن میں عوامی رَسائی پروگرام کے اِنعقاد پر وزیر کا شکریہ اَد اکیا ۔اِس سے قبل مختلف وفود اور اَفراد نے مرکزی وزیر مملکت سے ملاقات کی ۔ ان میں ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی ، سرپنچ ، یوتھ کلب کے نمائندے ، بیو پار منڈل ، ممتاز شہری ، اُمید سکیم کے تحت کام کرنے والے ایس ایچ جی اور این جی او غریب نواز گروپ ممبر شامل ہیں۔ اُنہوں نے اَپنے متعلقہ علاقوں کی ترقیاتی ضروریات کے مطالبات وزیر کو گوش گزا رکئے ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے یوتھ کلبوں کی عمل آوری کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں 143 یوتھ کلب بنائے گئے ہیں جو 3500نوجوانوں کو جوڑتے ہیں۔بعد میں وزیر مملکت نے عوامی اہمیت کے مختلف منصوبوں کا اِی۔ اِفتتاح کیاجو 3.75کروڑ روپے سے مکمل ہوئے ۔ جن منصوبوں کا وزیر نے اِفتتاح کیا ان میں پی ایچ سی اکھرال ، این ٹی پی ایچ سی میترا، لوئر جنورری دیدا میں 40 میٹر سپین فٹ برج شامل ہیں۔مرکزی وزیر مملکت برائے ریلوے ، کوئلہ اور کان کنی رائو صاحب پاٹل دانوے نے سی ایس آر کے تحت گورنمنٹ ہائی سکول سمبر ، پی ایچ سی سنگلدان کے گائنی وارڈ اور کنگا میں بال آشرم او رناری نکیتن عمارتوں کی اِی ۔ سنگ بنیاد رکھا جو کہ 9.24 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے کی جائے گی ۔انہوں نے سنگلدان میں ریلوے سٹیشن کی عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔دریں اثنا ء وزیر مملکت نے اجوالا سکیم کے تحت مستحقین میں ایل پی جی کنکشن تقسیم کئے ۔ اُنہوں نے ممکن سکیم کے تحت مستحقین کو گاڑیوں کی چابیاں حوالے کیں ۔اُنہوں نے تعمیراتی کارکنوں میں سکالر شپ سکیم ، اِی شرم کارڈ اور راشن کٹس کے تحت چیک بھی تقسیم کئے۔ اُنہوں نے جے اینڈ کے ری ہیبلٹیشن کونسل کی طرف سے فراہم کردہ معذور مستحقین کو سکوٹیز کی چابیاں بھی دیں۔مرکزی وزیر مملکت برائے ریلوے ، کوئلہ اور کان کنی رائو صاحب پاٹل دانوے نے مرکزی حکومت کی جانب سے محکمہ ریلوے کی جانب سے ضلع رام بن میں یو ایس بی آر ایل پروجیکٹ پر عمل در آمد کے لئے حصولی اراضی کو یقینی بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت الاسلام کو بطور ڈسٹرکٹ کلکٹر ، ایس اسی پی رام بن پی ڈی نیتیا توصیفی اَسناد پیش کئے ۔اِس موقعہ پرچیئرپرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل رام بن ڈاکٹر شمشاد شان ، ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت الاسلام ، ڈی ڈی سی ممبران ، چیئرپرسن بی ڈی سی اے جی ایم ، شمالی ریلوے نوین گلاٹی ڈی آر ایم ، ایف آر زیڈ شمالی ریلوے سیماشرما، ایس ایس پی پی ڈی نیتیا ، متعلقہ چیف اِنجینئران ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کلکٹر ریلوے ( اے ڈی سی)، کلکٹر ریلوے ( ایس ڈی ایم ) ، سرپنچوں اور پنچوں کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی لوگ موجود تھے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.