• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, دسمبر ۷, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پاکستان سے دوستی کا ہاتھ بڑھائے بغیر آرام سے نہیں رہ سکتے: ڈاکٹر فاروق

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-21
Reading Time: 1min read
A A
0
فاروق عبداللہ کا پہلگام کا دورہ، امرناتھ کی تیاریوں کی صورتحال کا جائزہ

فاروق عبداللہ کا پہلگام کا دورہ، امرناتھ کی تیاریوں کی صورتحال کا جائزہ

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر:آر ایس ایس کو کشمیر میں آنے کا چلینج دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ لاکھ کوششوں کے باوجود جموںوکشمیر کو الگ نہیں کیاجاسکتا۔ انہوںنے کہاکہ جب تک پاکستان کے ساتھ دوستی کا ہاتھ نہیں بڑھایا جاتا ہم آرام میں نہیں رہ سکتے۔ انہوںنے کہاکہ بی جے پی اور آر ایس ایس بھائی چارے کو ختم نہیں کرسکتے بلکہ وہ خود ختم ہوجائینگے اور میں یہ خون سے لکھنے کو تیار ہوں۔ کے این ایس کے مطابق جموںمیں مرکزی دفتر پر منعقدہ تقریب سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق نے کہاکہ کشمیر میں آر ایس ایس کا ایک آدمی آیا تھا اور میں نے کہاکہ اس ریاست کا کشمیریت، انسانیت اور جمہوریت میں اس کا فیصلہ کرنا ہے۔ ڈاکٹر فاروق نے اپنے مخصوص انداز میں کہاکہ ’’کوئی بھی جموںوکشمیر کو الگ نہیں کرسکے گا، وہ لاکھ کوشش کرے، نہیں کرسکتا، چلائیںگے ، یہاں سے الگ کرینگے، اُدھر سے الگ کرینگے، اِدھر سے یہاں کھینچے گے، کھینچ کے تو دکھائو‘‘۔ انہوںنے کہاکہ اور پھرایک ساتھ کہتے ہیں کہ ڈکسن پلان، واہ،!میرے خیال سے وہ ڈکسن قبر سے اترا ہوگا اور رات کو اس کو ایک بھوت بن کر آیا ہوگا کہ ڈکسن پلان، واہ، کیا بات ہے، اب کون سے پلان لائو گے، ڈکسن تو مر گیا، یہ حالت ہے، جھوٹ، نفرت، اور میں بھائی بہنوں سے صرف اپیل کرتا ہوں، مجھے اورکچھ نہیں چاہئے ، مجھے صرف چاہئے کہ ہم نفرت کو ختم کرسکے، بھائی چارے کو زندہ رکھ سکے۔‘‘ ڈاکٹر فاروق نے کہاکہ ’’میں آج بھی یہ کہتا ہوں کہ جب تک آپ پاکستان سے بات نہیں کرینگے اور دوستی کے ہاتھ دونوں ملائیں گے نہیں ،ہم کبھی آرام سے نہیں رہ سکتے، کبھی بھی نہیں، مجھے سے لکھ کے لے لیجئے،4 جنگیں ہوگئی ہیں، چار وںجنگوںمیں غریب ہی مرا ہے ، اگلی جنگ میں بھی وہی ہوگا اگر کبھی آپ نے یہ سوچا ،ا س سے زیادہ بھیانک ہوگاکیونکہ دونوں کے پاس ایٹم بم ہیں، ہم تو ایک ہی ایٹم بم سے مٹ جائینگے‘‘۔ ڈاکٹر فاروق نے کہاکہ خود بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے ٹیٹوال میں میرے سامنے ، جہاں پاکستانی زیر انتظام کشمیر کی سرحد بالکل سامنے ہیں، کہا تھا کہ ’’دوست بدلائے جاسکتے ہیں، پڑوسی بدلائے نہیں جاسکتے، یا دوستی میں رہینگے تو ترقی کرینگے، یا نفرت میں رہینگے اور پیچھے رہینگے اور کیا ہی اچھا ہوتاکہ دوستی ہوتی ‘‘۔ انہوںنے کہاکہ آج سیالکوٹ سے لوگ جموں چائے پینے آتے، کھانا کھانے آتے، ہم وہاں جاتے، وہی حال ہوتا تھا پرانے زمانے میں جب ہندوستان پاکستان نہیں بنا تھا، لوگ ریل میں آتے تھے یہاں، یہاں دن گزارتے شام کو واپس جاتے تھے‘‘۔ڈاکٹر فاروق نے کہاکہ ’’مارو ڈھنڈوروہ جتنا تم مار سکتے ہو،بی جے پی والوں، آر ایس ایس والو، مارو نعرے جتنے تم مار سکتے ہو، تم بھائی چارے کو ختم نہیں کرسکو گے سکتے، تم ہی ختم ہوجائو گے، مجھ سے لکھ لو، لکھ لومجھ سے، میں خون سے لکھنے کو تیار ہوں، کوئی دھرم نفرت نہیں سکھاتا، کوئی دھرم نہیں، انسان برا ہے، دھرم برا نہیں، اپنے دھرم کی طرف چلو‘‘۔انہوںنے کہاکہ مسلمان نام کے مسلمان رہ گئے ہیں، عمل کے مسلمان نہیں رہے، کم تولتے ہو، نماز نہیں پڑھتے ہو، روزہ نہیں رکھتے، سچ نہیں بولتے ہو، بے ایمانی کرتے ہو، جھوٹ بولتے ہو، یہی حال ہندو اور سکھوں کا ہے، کیونہ ہم دھرم سے دور ہوگئے ہیں،مایا جال میں پھنسے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نفرت کاجو ڈھنکا بجارہے ہیں، وہ زیادہ دیر نہیں چلے گا، ہر وقت نہیں چل سکتا۔ آج بھی ہندوستان میں لوگ ہے جو اس سے نفرت کرتے ہیں ، جو یہ پھیلارہے ہیں۔کے ا ین ا یس کے مطابق ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ یہ جو عجیب عجیب قسم کی خبریں پھیلائی جارہی ہیںیہ اور پھیلائینگے اور نفرتیں پھیلائینگے، جھوٹ پھیلاینگے۔ انہوںنے کہاکہ ’’جموںکے ہر گائوںمیں انہوںنے RSSکا آدمی پھیلائے ہیں، ذرا آئے نہ کشمیر ، ہم بھی دیکھتے ہیں، کو ن آسکتا ہے، اُن میں سے، کیونکہ ہم میں وہ دم ہے اُن کا جواب دینے کا، ہم ان پہ لاٹھی نہیں چلاتے، ہم ان کو اپنے دل سے ، اپنے منہ سے کہیں گے کہ اُن کی غلطی کہاں ہیں‘‘۔ ڈاکٹر فاروق نے ذرائع ابلاغ سے کہاکہ ’’میڈیا والو اُس سے (خدا)سے ڈرو، ان سے مت ڈرو، ڈرو اُس سے جس نے تمہیں پیدا کیاہے، سچائی کی طرف جائو، وہاں کئی فرق نہیں ہے۔ڈاکٹر فاروق نے کہاکہ نیشنل کانفرنس مرے گی نہیں، نہ مری ہے، نہ مری تھی۔ انہوںنے کہاکہ آج بھی آپ سے کہتا ہوں کہ جموںوکشمیربچے گا نیشنل کانفرنس کی مہربانی سے ، نہیں تو نہیں بچے گا۔آخر پر ڈاکٹر فاروق نے دعا کی کہ ہم سب کو سلامت رکھے اور ہمیں اپنے بھارت کی اُس کی شان دکھائے ، اُس کی شان ہے ایکتامیں، اتحاد میں، بھائی چارے میں۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.