• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر منج پارہ مہندر بھائی نے کیا بارہمولہ کا دورہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-21
Reading Time: 1min read
A A
0
مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر منج پارہ مہندر بھائی نے کیا بارہمولہ کا دورہ

مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر منج پارہ مہندر بھائی نے کیا بارہمولہ کا دورہ

FacebookTwitterWhatsapp

بارہمولہ:مرکزی حکومت کے عوامی رَسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر مملکت برائے خواتین و ترقیٔ اَطفال اور آیوش ڈاکٹر منج پارہ مہند ر بھائی نے ضلع بارہمولہ کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں ’’ جدید تناظر میں رِجمنٹل تھراپی ‘‘کے حوالے سے ایک سمینار کی صدارت کی ۔ وزیر مملکت نے حجامہ اور کپنگ تھراپی کیمپ کا اِفتتاح کیا ۔ اُنہوں نے پی آر آئی کے نمائندوںکے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور ان کے مطالبات اور شکایات سنے۔ ابتداً ، مرکزی وزیر نے حجامہ اور کپنگ تھراپی کیمپ کا اِفتتاح اور اُنہوں نے’’ جدید تناظر میں رجمنٹل تھراپی ‘‘ کے تختی کے عنوان کی نقاب کشائی کی اور ایک سمینار کی صدارت کی ۔ سمینار کا اہتمام محکمہ صحت و طبی تعلیم ، ڈائریکٹوریٹ آف آیوش جموں وکشمیر نے کیا ۔اِس موقعہ پر وزیر مملکت نے آیوش کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ نظام مخصوص طبی فلسفوں پر مبنی ہیں اور بیماریوں کی روکتھام اور صحت کے فروغ پر قائم تصورات کے ساتھ صحت زندگی گزارنے کے طریقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔مرکزی وزیر مملکت نے آیوش ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے لگائے گئے کپنگ تھراپی کے سٹالوں کا بھی معائینہ کیا جس میں مختلف طبی طریقہ کاری کی عکاسی کی گئی۔مرکزی وزیر نے سمینار میں شرکأ کی تعریف کرتے ہوئے آیوش میڈ یکیئر خدمات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ آیوش اِداروں کو مضبوط کیا جارہا ہے اور اِس سلسلے میں ہرممکن قدم اُٹھایا جائے گا۔اِس موقعہ پر وزیر مملکت نے کہا کہ مرکزی حکومت جموںوکشمیر کی ترقی کے لئے وعدہ بند ہے اور اُنہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت مختلف فلیگ شپ پروگراموں پر کام کر رہی ہے جس کا مقصد لوگوں کی سماجی و معاشی ترقی دینا ہے۔ مرکزی حکومت کا حصہ جموںوکشمیر کے بنیادی صحت ادارے کو اَپ گریڈ اور ترقی دینے پر صرف کیا جائے گا۔اِس سے قبل وزیر مملکت نے ڈاک بنگلہ میں ضلع بارہمولہ کے مختلف بلاکوں کے پی آر آئی نمائندوں کے ساتھ اِستفساری پروگرام منعقد کیا۔دوران اِستفساری پروگرام میں ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی چیئرپرسن ، مختلف بلاکوں کے سرپنچوں نے وزیر کو پانی کی فراہمی اور بجلی ، صحت ، تعلیم ، سڑکوں کی بہتر ی، سب ہیلتھ سینٹروں کے قیام اور عوامی اہمیت کے حامل دیگر مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا۔مرکزی وزیر مملکت نے ڈی ڈی سی کے مطالبات اور مسائل کا جواب دیتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ پی آر آئی کو ساتھ لے کر اِنٹر ڈیپارٹمنٹل میٹنگ منعقد کریں اور اِن کاموں کی جامع فہرست تیار کریں جن کو ترجیحی بنیادوں پر لینے کی ضرورت ہے۔دریں اثنا ، مرکزی وزیر مملکت نے ضلع بارہمولہ کے مختلف بلاکوں میں جاری کاموں کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ باقاعدہ فیلڈ دوروں سے ان کاموں کی نگرانی کو یقینی بنائیں اور پی آر آئی پر زور دیا کہ وہ جاری کاموں کی نگرانی میں اَپنا فعال کردار اَدا کریں۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار ، ایس ایس پی بارہمولہ رئیس محمد بٹ ، ڈائریکٹر آیوش جے اینڈ کے ڈاکٹر موہن سنگھ ، اے ڈی ڈی سی بارہمولہ اعجاز عبداللہ صراف اور دیگر سینئر اَفسران موجود تھے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page