• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ پر عائد پابندی برقرار

Nigraan News by Nigraan News
2021-11-05
A A
0
تاریخی جامع مسجد سری نگر میں مرد اور خواتین کے ایک ساتھ بیٹھنے اور فوٹو گرافی پر پابندی عائد

تاریخی جامع مسجد سری نگر میں مرد اور خواتین کے ایک ساتھ بیٹھنے اور فوٹو گرافی پر پابندی عائد

FacebookTwitterWhatsapp

سر ینگر:تاریخی جامع مسجد میںآ ج ایک مرتبہ پھر نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جسکے بعد نماز جمعہ میں شرکت کی غر ض سے وہاں پہنچنے والے لوگ مایوس ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ آ ئے ہیں۔ سی این ایس کے مطابق صبح سویرے سے ہی جامع مسجد سمیت پورے علاقے میں فورسز کو تعینات کردیا گیا چنانچہ جب انجمن اوقاف کے ملازمین نے اذان اور نماز کیلئے جامع مسجد کے دروازے کھولے تو پولیس اہلکاروں نے انہیں مسجد پاک کے دروازہ کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی اور نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجد شریف کے اندر کسی بھی نمازی کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ البتہ درگاہ حضرت بل اور وادی کی جنوب و شمال کی مساجد میں جمعہ کی اذان کی صدائیں سنائی دیں۔ آثار شریف درگاہ حضرت بل سمیت دیگر تمام درگاہوں، امام باڑوں، آستانوں اور دیگر چھوٹی بڑی مساجد میں نماز جمعہ ادا کی گئی امسال صرف6اگست کو ہی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت دی گئی۔ اس کے بعدجامع مسجد کو جمعہ اجتماعات کیلئے بند رکھا گیا۔ادھرانجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے آج ایک بار پھر علی الصبح انتظانیہ اور پولیس کی جانب سے جموںوکشمیر کی سب سے بڑی عبادتگاہ مرکزی جامع مسجد سرینگر کو نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے بند کرانے کی کارروائی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسکی پْر زور مذمت کی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ انجمن اور مسلمانان کشمیر یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ایک طرف جہاں جموںوکشمیر کی تمام عبادتگاہوں ، معابد ، آستانوں، امام باڑوں اور خانقاہوںکو نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے باضابطہ کھول دیا گیا ہے ، صرف مرکزی جامع مسجد پر نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسلسل پابندی اور قدغن جاری ہے جو حد درجہ افسوسناک اور ناقابل فہم ہے۔انجمن نے کہا کہ ہم نے بار بار واضح کیا ہے کہ حکمرانوں کا یہ طرز عمل سراسر مداخلت فی الدین اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات اور احساسات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے جو ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔بیان میں کہا گیا کہ شہر و گام سے جو افراد مرد و خواتین اور بزرگ حضرات نماز جمعہ جیسے اہم فریضے کی ادائیگی کیلئے جامع مسجد آنا چاہتے ہیں،لگاتارجامع مسجد بند رکھے جانے کے سبب ان میں شدید مایوسی اور بے چینی پائی جارہی ہے اور وہ حکمرانوں کے اس رویے کو سراسر زیادتی اور انتقام گیری تصور کرتے ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page