• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

چیف سیکرٹری نے یوٹی لیول بینکرس کمیٹی کی 5ویں میٹنگ کی صدارت کی

Nigraan News by Nigraan News
2021-12-01
Reading Time: 1min read
A A
0
چیف سیکرٹری نے یوٹی لیول بینکرس کمیٹی کی 5ویں میٹنگ کی صدارت کی

چیف سیکرٹری نے یوٹی لیول بینکرس کمیٹی کی 5ویں میٹنگ کی صدارت کی

FacebookTwitterWhatsapp

جموں:چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج پانچویں یوٹی لیول بینکرس کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی اور جموںوکشمیر میں بینکوں اور مالیاتی اِداروں کی حصولیابیوں کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر فائنانشل کمشنر فائنانس اتل ڈولو، پرنسپل سیکرٹری سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ اور پنچایتی راج بپل پاٹھک ، پرنسپل سیکرٹری ایچ یو ڈی ڈی دھیرج گپتا ، چیئرمین اور ایم ڈی جے اینڈ کے بینک ( کنوینئرجے اینڈ کے یوٹی ایل بی سی ) آر کے چبر، ڈائریکٹر ڈی ایف ایس ، ایم او ایف( جی او آئی) اے کے ڈوگرہ ، جی ایم اِنچارج ( ایف آئی ڈی ڈی ) ریزرو بینک آر اِنڈیا ( آر بی آئی ) سونالی سین گپتا،چیف جنرل منیجر نبارڈ اے کے سوڈ اور دیگر سینئر اَفسران ، آر بی آئی، نبارڈ ، بینک ، ایل ڈی ایم، لائن ڈیپارٹمنٹ ، اِنشورنس کمپنیاں ، بی ایس این ایل بھی موجود تھے۔ابتداً چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا نے بینکوں اور مالیاتی اِداروں پر زور دیا کہ وہ جموںوکشمیر میں اِقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لئے اَپنے کاروبار میں اِضافہ کریں۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے وزیر خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کا اعادہ کرتے ہوئے پبلک سیکٹر بینکوں کو ہدایت دی کہ وہ جموں وکشمیر میں قرضہ جات کو بڑھانے میں وسعت دیں۔اُنہوں نے پبلک سیکٹر بینکوں کو ہدایت دی کہ وہ مزید غیر بینکنگ مالیاتی کارپوریشنز اور مائیکرو فائنانس اِنسٹی چیوشنز کو جموں وکشمیر میں لانے کے لئے اقدامات شروع کریں۔ اِس سلسلے میں پی ایس بیز کو 31؍ دسمبر 2021ء تک پلان تیارکرنے کی ہدایت دی گئی۔چیف سیکرٹری نے نبارڈ سے کہا کہ وہ تمام سکیموں کے تحت پائپ لائن کے استعمال کے لئے روڈ میپ تیار اور 31؍ دسمبر 2021ء تک بہتر کے لئے پروجیکٹ تیار کرے۔انہوں نے کہا کہ حکومت جموں وکشمیر کی طرف سے ہر ضلع کے لئے زرعی اور صنعتی مصنوعات کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ اُنہوں نے پنجاب نیشنل بینک کو ہدایت دی کہ وہ پہلے سے موجود مصنوعات کے لئے سلسلے میں 15 دسمبر 2021ء تک ’وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ‘ پروگرام کے تحت منصوبہ تیار کرنے میں پیش پیش رہے۔چیف سیکرٹری نے مالی سال 2021-22 کی پہلی ششماہی کے دوران بینکنگ سیکٹر کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ترجیحی شعبے میں بالعموم اور زراعت شعبے میں بالخصوص ، ان شعبوں میں بے پناہ امکانات کے باوجود ناقص قرضے پر شدید تشویش کا اِظہار کیا۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کی 70 فیصد آبادی بالواسطہ یا بلا واسطہ طور پر زراعت سے منسلک ہے اور بینکوں کو اِس شعبے میں قرض دینے میں بہتر ی لانے کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔چیف سیکرٹری نے حکومتی معاونت والی سکیموں اور روزگار پیدا کرنے کی سکیموں کے تحت قرضے کو بہتر بنانے کے لئے محکمہ اِنفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہدایت دی کہ وہ موجودہ پی ایم ای جی پی پورٹل کی طرز پر درخواستوں کو آن لائن جمع کرنے کے لئے مختلف سکیموں کے لئے 31؍ دسمبر 2021ء تک آن لائن پورٹل تیار کریں۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموں وکشمیر میں تمام مستفید پرمبنی سکیموں کو ڈیجیٹائزیشن پر زور دیا ۔چیف سیکرٹری نے بینکوں پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر میں بغیر کسی پریشانی کے کریڈٹ کو بڑھانے کے لئے ڈیجیٹائزیشن کا فائدہ اٹھائیں۔چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں کسان کریڈٹ کارڈ سکیم کو عملانے میں بینکوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ترجیحی شعبے میں قرض دینے میں اضافہ کر کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مزید مواقع پیدا کریں۔ اُنہوں نے اعلان کیا کہ بینکوں کی طرف سے یکم جنوری سے 31؍ مارچ 2022 ء تک جموں و کشمیر میں مالی شمولیت کی ایک مہم شروع کی جائے گی تاکہ اس شعبے میں مزید ترقی کی جا سکے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page