• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ایڈز کے عالمی دن پر جموں کشمیر ایڈز کنٹرول سوسائٹی کا خصوصی پروگرام کا انعقاد

Nigraan News by Nigraan News
2021-12-02
A A
0
ایڈز کے عالمی دن پر جموں کشمیر ایڈز کنٹرول سوسائٹی کا خصوصی پروگرام کا انعقاد

ایڈز کے عالمی دن پر جموں کشمیر ایڈز کنٹرول سوسائٹی کا خصوصی پروگرام کا انعقاد

FacebookTwitterWhatsapp

جموں:عالمی یوم ایڈز 2021ء کے ایک حصے کے طور پر پروجیکٹ ڈائریکٹر جے اینڈ کے ایڈز کنٹرول سوسائٹی ( جے کے اے سی ایس) اور دیگر اِفسران نے آج لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر سے ملاقی ہوئے اور مشیر کو سُرخ رِبن لگایا۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے مشیربھٹناگر نے کہا کہ ایڈز کے عالمی دن پر ہم سب کو عدم مساوات کو ختم کرنے، ایڈز کو ختم کرنے، وبائی امراض کو ختم کرنے، کا عہد لے کر ایچ آئی وی/ایڈز سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ یکجہتی ظاہر کرنے کی ضرورت ہے جو کہ اس برس عالمی یوم ایڈزکا موضوع ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ایچ آئی وی کی ضروری خدمات تک رسائی میں پیچھے رہ جانے والے لوگوں تک پہنچنے پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیئے جو کہ ریڈ ربِن مہم کا بنیادی مقصد ہے۔مشیر موصوف نے جے کے اے سی ایس کی اِن کی ریڈ رِبن مہم کے لئے بھی تعریف کی جو کہ ایچ آئی وی کے لوگوں کے لئے بیداری اور مدد کی عالمگیر علامت ہے ۔ اُنہوں نے جے کے اے سی ایس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کے ساتھ جموںوکشمیر میں ایڈز کے مجموعی منظر نامے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کی۔دریں اثناء آج ایڈز کے عالمی دِن کی یاد میں جے کے اے سی ایس نے جموں و کشمیر میںمختلف سرگرمیوںاور تقریبات کا اہتمام کیا جس میں عام لوگوں کی بیداری کے لئے کئی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔کلا کیندر بکرم چوک میں تقریب کا اِفتتاح پروجیکٹ ڈائریکٹر جے کے اے سی ایس ڈاکٹر سمیر مٹو نے کیا جس میں مختلف رنگا رنگ سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔تقریب کے ایک حصے کے طور پر آن سپاٹ ایکریلک کے ساتھ واٹر کلر مصوری مقابلے بھی منعقد کئے گئے جس میں اِنسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈ فائن آرٹس جموں کے طالب علموں نے حصہ لیا۔اِس کے علاوہ مختلف نرسنگ او رپیر امیڈیکل اِداروں کے ریڈر ِبن کلب کے ممبران نے موقعہ پر رنگولی بنانے کے مقابلے میں حصہ لیا۔ اِس کے علاوہ جے کے اے سی ایس کے مجموعی کام پر ایک چھوٹی دستاویزی فلم بھی معلومات کے لئے دکھائی گئی۔اِس موقعہ پر ایک بڑے سائز کے ریڈ رِبن لوگو کا نشان ، آئی اِی سی کے سٹالوں ، کووِڈ او رایچ آئی وی کے لئے واک اِن ٹیسٹنگ اور موم بتیوں سے بنا ریڈ رِبن لوگو اِس دِن کی یاد میں منعقد کی جانے والی کچھ دیگر سرگرمیاں تھیں۔اس کے علاوہ اس دن کو منانے کے لئے جموں وکشمیر اور لداخ یوٹیوں میں متعلقہ چیف میڈیکل اَفسران نے ضلعی سطحوں پر بھی تقریبات کا اہتمام کیا ۔اِس موقعہ پرمختلف مقابلوں کے فاتحین کو اسناد اور نقدی انعام سے بھی نوازا گیا اور مختلف شراکت داروں کو مبارک با د دینے کے لئے یاد گاری نشانات بھی پیش کئے گئے جن کا جموںوکشمیر یوٹی میں ایچ آئی وِی کے پھیلائو کو روکنے میں اہم کردار ہے۔دریں اثنا جے کے اے سی ایس کے اَفسران نے جے کے اے سی ایس جموں کے دفتر سے عملی طور پر نیو اِنڈیا @75( آزادی ا مرت مہااُتسو ) کے تیسرے مرحلے کے آغاز میں بھی حصہ لیا۔مرکزی وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر بھارتی پروین پوار کی موجودگی میں نیو اِنڈیا @75کے تیسرے مرحلے کا آغاز کیا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page