• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, دسمبر ۱۰, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

میکانیکل انجینئرنگ ونگ ہر ضلع میں24گھنٹے کنٹرول روم قائم کرے:مشیر بھٹناکر

Nigraan News by Nigraan News
2021-12-07
A A
0
میکانیکل انجینئرنگ ونگ ہر ضلع میں24گھنٹے کنٹرول روم قائم کرے:مشیر بھٹناکر

میکانیکل انجینئرنگ ونگ ہر ضلع میں24گھنٹے کنٹرول روم قائم کرے:مشیر بھٹناکر

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں سرمائی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے مختلف محکموں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں کمشنر ایس ایم سی اَطہر عامرالشفیع خان ، ایڈیشنل کمشنر کشمیر ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ، چیف اِنجینئران آر اینڈ بی ،جل شکتی ( پی ایچ اِی ) ، پی ڈی ڈی ، پی ایم جی ایس وائی ، میکنیکل اِنجینئر نگ ڈیپارٹمنٹ ( ایم اِی ڈی) اور اِن محکموں کے دیگر متعلقہ اَفسران بھی موجود تھے۔دورانِ میٹنگ مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے صوبہ کشمیر میں سرمائی تیاریوں کے لئے اِن محکموں کی طرف سے کئے گئے مختلف اِقدامات او رکاموں کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ضروری اِنتظامات قبل اَز وقت کرنے کی ہدایت دی اور محکمہ کے سربراہان پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کی مشاورت سے ایکشن پلان تیار کریں۔مشیرموصوف نے میکنیکل اِنجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ چیف اِنجینئر کو ہر ضلع میں چوبیس گھنٹے کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت دی تاکہ بھاری برفباری کی وجہ سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے ۔اُنہوں نے ان سے یہ بھی کہا کہ وہ ہر بلاک یا پنچایت میں تکنیکی ماہرین او راِنجینئران کو تعینات کریں تاکہ علاقوں میں سڑکیں اور گلیاں وقت پر صاف ہوسکیں۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے چیف اِنجینئر میکنیکل اِنجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو بھی ہدایت دی کہ وہ سڑکوں پر برفباری صاف کرتے وقت مناسب ایس او پیز پرمن و عن عمل کریں تاکہ سڑکوں کو کسی بھی قسم کا نقصان سے بچا یا جاسکے۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ ان علاقوں میں پہلے سے ہی مشینری اور مطلوبہ سازو سامان کو تعینات کریں۔مشیر موصوف نے ایس ایم سی کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ مائیکرولیول پر ایک منصوبہ تیار کریں تاکہ برف صاف کرنے کے دوران مشینری اور دیگر آلات کااستعمال کرتے وقت کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔اُنہوں نے کمشنر کو سری نگر شہر کے ہر وارڈ میں ضروری مشینری اور برف صاف کرنے کے آلات قبل اَز وقت تعینات کرنے کی ہدایت دی۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کمشنر ایس ایم سی سے کہا کہ وہ پہلے سے ہی کمزور مقامات پر ڈی واٹرنگ پمپ نصب کریں تاکہ ان مقامات پر پانی جمع ہونے کے اِمکانات کم ہوں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ شہر کی اندرونی گلیوں میں چھتوں سے گرنے والی برف کو صاف کرنے کا طریقۂ کار وضع کریں۔اِسی طرح مشیر بھٹناگر نے صحت ، آر اینڈ بی ، جل شکتی اور دیگر محکموں کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ مختلف منصوبوں کو اَنجام دیتے ہوئے قریبی تال میل او رہم آہنگی کو برقرار رکھیں۔ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہا کہ دیہی او رشہری علاقوں میں ہسپتالوں کی طرف جانے والی سڑکوں کو ترجیحی بنیادوں پر صاف کیا جائے۔اُنہوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سے کہا کہ وہ ان علاقوں میں ادویات او ردیگر آلات کی ایڈوانس سپلائی پہنچائی جائے جو برفباری کے باعث منقطع رہتے ہیں۔مشیر موصوف نے انہیں یہ بھی ہدایت دی کہ اِضافی پیرامیڈیکل سٹاف اور ڈاکٹروں کو سرمائی مہینوں میں پیریفیریل ائیریا میں تعینات کیا جائے تاکہ دُور دراز کے لوگوں کو حفظان صحت کی خاطر خواہ خدمات فراہم کی جا سکیں۔راجیو رائے بھٹناگر نے صوبہ کشمیر میں سرمائی مہینوں میں بجلی منظرنامے کا جائزہ لیتے ہوئے چیف اِنجینئر پی ڈی ڈی کو ان علاقوں میں بجلی کے اِضافی کھمبے تقسیم کرنے کی ہدایت دی جو برف باری کی وجہ سے منقطع رہتے ہیں۔ اُنہوں نے چیف انجینئر سے کہا کہ عوام کی سہولیت کی خاطر شکایات کے ازالے کے لئے چوبیس گھنٹے کال سینٹر قائم کیا جائے۔مشیرموصوف نے محکمہ کے سربراہان کو ہدایت دی کہ وہ سیاحتی ترقی کے اَفسران سے قریبی تال میل رکھیں تاکہ سیاحوں کو یہاں قیام کے دوران کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اُنہوں نے برف کو بروقت صاف کرنے کے لئے اہم سیاحتی مقامات پر مشینری تعینات کرنے کو کہا۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے صوبائی اِنتظامیہ کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ پہلے سے ایک منصوبہ تیار کریں تاکہ ٹریفک کی مشکل سے بچایا جاسکے اور ضروری خدمات کی گاڑیوں کے رَن ٹائم کو برقرار رکھا جاسکے ۔ اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ ضلعی کنٹرول روموںکے ساتھ مل کر چوبیس گھنٹے صوبائی کنٹرول روم قائم کریں۔دورانِ میٹنگ محکمانہ سربراہان نے مشیر موصوف کو اَپنے متعلقہ محکموں کی جانب سے بھاری برفباری کی صورت میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اُٹھائے گئے اِقدامات سے آگاہ کیا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.