• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ایڈیشنل چیف سیکرٹری مالیات کی صدارت میں میٹنگ کا انعقاد

Nigraan News by Nigraan News
2021-12-24
A A
0
ایڈیشنل چیف سیکرٹری مالیات کی صدارت میں میٹنگ کا انعقاد

ایڈیشنل چیف سیکرٹری مالیات کی صدارت میں میٹنگ کا انعقاد

FacebookTwitterWhatsapp

جموں:جموں و کشمیر اور لداخ فائنانس کارپوریشن ( جے کے ایل ایف سی ) کی 60 ویں سالانہ جنرل میٹنگ ( اے جی ایم ) کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری مالیات اٹل ڈولو نے آج کارپوریشن کی انتظامیہ سے کہا کہ وہ ایک سوچی سمجھی کاروباری بحالی وضع کریں ۔ اس مالیاتی ادارے کی کھوئی ہوئی شان و شوکت کو بحال کرنے کیلئے منصوبہ بنائیں ۔ اے جی ایم میں ایم ڈی جے کے ایل ایف سی اجے کمار شرما ، ایگزیکٹو صدر جے اینڈ کے بینک ارون گنڈوترہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ شفاعت یحییٰ ، کارپوریشن کے شئیر ہولڈرز اور انتظامیہ نے شرکت کی ۔ سرینگر میں مقیم افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ اٹل ڈولو جو کارپوریشن کے چئیر مین بھی ہیں ، نے کارپوریشن کے ڈائریکٹرز اور انتظامیہ دونوں پر زور دیا کہ وہ ادارے کے مالیاتی اور انتظامی سیٹ اپ کا مطالعہ کریں اور اسے بحال کرنے کیلئے ایکشن پلان پر کام کریں ۔ اٹل ڈولو نے ان سے کہا کہ وہ اس عمل میں پیشہ ور افراد کو شامل کریں اور ایک اسٹریٹجک دستاویز کے ساتھ آئیں جو قابلِ غور ہو ۔ چئیر مین نے کارپوریشن سے ڈائریکٹرز کی خالی آسامیوں کو الیکشن کے ذریعے پُر کرنے کو بھی کہا ۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ معروف ماہر اقتصادیات ، بینکرز یا چارٹرڈ اکاؤٹینٹ جیسے پیشہ ور افراد کو تلاش کریں جن کے پاس ملازمت حاصل کرنے کا تسلی بخش تجربہ ہو ۔ ڈولو نے کارپوریشن سے اپنے انسانی وسائل کو اچھی طرح سے استعمال کونے کو بھی کہا تا کہ ان کی مالی صحت میں خاطر خواہ ترقی ہو ۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ مطلوبہ نتایج حاصل کرنے کیلئے مشن موڈ میں کام کریں ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ اس تعاقب میں اپنی عقل اور متعلقہ قوانین سے فائدہ اٹھائیں ۔ اس موقع پر مسٹر ڈولو نے شئیر ہولڈرز کی ان کی تجاویز کی تعریف کی ۔ انہوں نے انتظامیہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے کہا کہ وہ اڈیٹرز کی تجاویز اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رپورٹ کو پڑھیں اور اس مالیاتی ادارے کی عمومی بھلائی کیلئے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کام کریں ۔ اختتام پر اے جی ایم نے کارپوریشن کی بیلنس شیٹ اور 31 مارچ 2020 کو ختم ہونے والی سال کے منافع اور نقصان کے بیان کے علاوہ مذکورہ سال کیلئے کارپوریشن کے کام کے بارے میں آڈیٹرز اور بی او ڈیز کی رپورٹ پر غور کیا اور اسے اپنایا ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page