سری نگر۹ جنوری محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کے بالائی علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کا امکان ہے جس کے پیش نے ان علاقوں کے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بھاری برف باری کے پیش نظر وادی کے بالائی علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کا امکان ہے۔جواہر ٹنل کے آر پار ناساز گار موسمی حالات کے پیش نظر انتظامیہ نے متعلقہ اضلاع کے ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ لوگوں کی نقل وحرکت کے دوران احتیاط برتنے کی صلاح دیں اور ایسے علاقوں میں جانے سے پرہیز کریں جہاں سے تودے گر آنے کا اندیشہ رہتا ہے۔بتادیں کہ ڈزاسٹر مینجمنٹ نے گزشتہ دنوں ہی اس حوالے سے سبھی اضلاع کے ترقیاتی کمشنروں کو ا?گاہ کیا ہے کہ بھاری برف باری کے بعد پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کا امکان ہے جس کے پیش نظر ان علاقوں کے لوگوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔یہاں یہ بات توجہ طلب ہے کہ پچھلے دو روز کے دوران وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں پانچ سے چھ فٹ تک برف باری ہوئی ہے جس وجہ سے ان علاقوں میں رہائش پذیر لوگ گھروں میں محصور ہو کررہ گئے ہیں۔جنوبی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر گوجر بکروال کنبوں کو انتظامیہ نے پہلے ہی محفوظ مقامات کی اور منتقل کیا ہے۔