• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, دسمبر ۱۴, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

لیفٹیننٹ گورنر نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کووِڈ۔19 صورتحال کا جائزہ لیا

Nigraan News by Nigraan News
2022-01-09
Reading Time: 1min read
A A
0
لیفٹیننٹ گورنر نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کووِڈ۔19 صورتحال کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کووِڈ۔19 صورتحال کا جائزہ لیا

FacebookTwitterWhatsapp

جموں/09جنوری
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج کووِڈ ٹاسک فورس کے اَرکان ، ضلع ترقیاتی کمشنروں اور ایس ایس پیز کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جموںوکشمیر یوٹی میں کووِڈ۔19 کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ضلعی اِنتظامیہ کو تیاریوں میں تیز لانے اور صحت ٹیموں کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
اُنہوں نے کووِڈ ہیلپ لائینوں کی مو¿ثر فعالیت کو یقینی بنانے، مشترکہ نافذ کرنے والی ٹیموں کوکام پر رکھنے اور وار روموں کو فوری طور پر فعال بنانے کی بھی ہدایت دی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نوڈل اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ کووِڈ کِٹس اور ضرورت مند لوگوں کو دیگر اِمداد فراہم کرنے کو یقینی بنائیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ہمیں کووِڈ معاملات میں اضافے سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار رہنا چاہیئے اور فوری طبی اِمداد کے لئے پنچایت سطح پر موجود مرکوزیت نظام کو فعال بنانا چاہیئے۔
ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانے کے لئے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کو معاملات میں اضافے والے علاقوں میں مائیکرو کنٹین منٹ زونوں اور ہاٹ سپاٹ کا اعلان کرنے اور عوامی مقامات پر رَش سے بچنے کے لئے واضح ہدایات جاری کی گئی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” کووِڈ مناسب طرز ِعمل (سی اے بی )کی عمل آوری میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے صوبائی اور ضلعی سطح پر آئی اِی سی مہم چلانے پر زور دیا تاکہ اِنتہائی منتقل ہونے والے مختلف قسم کے خطرات کو اُجاگر کیا جاسکے اور لوگوں کو کووِڈ مناسب طرزِ عمل ( سی اے بی) پر عمل کرنے کی ترغیب دی جاسکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسران سے کہا،” کل سے ہم اہل آبادی( صحت دیکھ اور فرنٹ لائن ورکروں اور زائد اَز 60برس عمر کے اَفراد ) ویکسین کی بوسٹر ڈوز دینا شروع کریں گے ۔ واک اِن اور رجسٹرڈ اہل آبادی کے لئے تمام ضروری اِنتظامات کئے جائیں ۔“
اُنہوںنے پولیس اہلکاروں ، ہیلتھ ورکروں ، سرکاری ملازمین پر بھی زور دیا کہ وہ عوام کی خدمت کرتے ہوئے تمام اَحتیاطی تدابیر اِختیار کریں۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت و طبی تعلیم وویک بھارد واج نے کووِڈ ۔19 کی صورتحال اور خطرے کی سطح ، جانچ کی صورتحال ، رابطے کا پتہ اور جموںوکشمیر یوٹی بھر میں ٹیکہ کاری کے ضلع وار تجزیہ پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اُنہوں نے میٹنگ کو جانکاری دی کہ 15برس سے 18برس تک عمر کے گروپ کے لئے ٹیکہ کاری مہم پورے جموںوکشمیر یوٹی میں آسانی سے جاری ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ 18برس سے زیادہ عمر کی آباد ی کے لئے دوسری خوراک کی 99فیصد کے ساتھ ٹیکہ کاری کے معاملے میں جموںوکشمیر دیگر ریاستوں اور یوٹیوں کے مقابلے بہتر پوزیشن میں ہے۔
میٹنگ میں گذشتہ اِجلاسوں میں منظور کی گئی ہدایات پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔
لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، پرنسپل سیکرٹری داخلہ شالین کابرا، پرنسپل سیکرٹری تعمیراتِ عامہ ( آراینڈ بی) شیلندر کمار، صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ، صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر، آئی جی پی کشمیر وِجے کمار، ڈائریکٹر جنرل خاندانی بہبود ، ایم سی ایچ اور امیونائزیشن ڈاکٹر سلیم الرحمان،مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم چودھری محمد یاسین ، ضلع ترقیاتی کمشنر وں اور ایس ایس پیز نے عملی طور پراور بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگوں میں حصہ لیا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.