• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, دسمبر ۱۴, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

یوکرین کی تباہی کیلئے نیٹو براہ راست ذمہ دار: ڈاکٹر فاروق

Nigraan News by Nigraan News
2022-03-02
Reading Time: 1min read
A A
0
یوکرین کی تباہی کیلئے نیٹو براہ راست ذمہ دار: ڈاکٹر فاروق

یوکرین کی تباہی کیلئے نیٹو براہ راست ذمہ دار: ڈاکٹر فاروق

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر: یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کیلئے نیٹو کو براہ راست ذمہ دار قرار دیتے ہوئے صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر نیٹو روس کی سرحدوں کیساتھ لگنے والے ملکوں میں اثر و رسوخ بڑھانے اور یوکرین کو اپنی تنظیم میں لانے کی کوشش نہیں کرتے تو موجودہ تباہ کُن صورتحال دیکھنے کو نہیں ملتی۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے پارٹی کے ضلع دفتر گاندربل میں عہدیداروں اور کارکنوں کے ایک اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ روس عدم تحفظ کا شکار ہوگیا تھا اور اُس نے بار بار نیٹو کو روس کے سرحد سے لگنے والے ملک یوکرین کو اپنی تنظیم میں نہ لینے کیلئے کہا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ مجھے کوئی حملہ نہیں کرنا ہے لیکن مجھے اپنے وطن کو بھی بچانا ہے۔ اگر نیٹو نے روس کے یہ خدشات مان لئے ہوتے تو اور یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے سے باز رہے ہوتے تو اتنا بڑا مسئلہ نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین میں اس وقت لوگ مررہے ہیں، لاکھوں ہجرت کررہے ہیں اور چاروں طرف تباہی اور بربادی ہورہی ہے، لاکھوں کی تعداد میں غیر ملکی وہاں پھنس گئے ہیں، اس کا ذمہ دار براہ راست نیٹو ہے۔ یہ ممالک آج بڑا شور مچار رہے ہیں۔ کیا امریکہ نے عراق پر حملہ نہیں کیا تھا؟ کیا اُس وقت اقوام متحدہ نے نہیں کہا تھا کہ حملہ مت کرو، کیا لیبیا اور شام پر حملہ نہیں کیا گیا۔ ذمہ دار تو وہ(نیٹو) ہیں جنہوں نے اُس وقت قانون نہیں دیکھا اور آج دوسرے ملکوں کو کہتے ہیں کہ تم قانون دیکھو۔ پی اے جی ڈی کے وائٹ پیپر پر بھاجپا کے ردعمل کو بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ گپکار اتحاد یہ سب کچھ اقتدار کیلئے کررہے ہیں ، میں اُن سے کہتا ہوں کہ وہ ہم پر اُنگلی اُٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں دیکھیں۔ اقتدار کیلئے تو وہ لڑ رہے ہیں،وہ لوگوں کو کس لئے خرید رہے ہیں، وہ کیا کوئی خدائی کام کیلئے لوگوں کو خرید رہے ہیں، بھاجپا والے یو پی میں کیا کررہے ہیں، 5ریاستوں میں کیا کررہے ہیں؟ اقتدار کیلئے لڑ رہے ہیں یا کسی اور چیز کیلئے؟انہوں نے کہاکہ بھاجپا والے بوکھلاہٹ کے شکار ہوگئے ہیں کیونکہ ان کے تمام حربے ناکام ہورہے ہیں۔ گاندربل کی تعمیر و ترقی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ کچھ دنوں کے اندر مجھے یہاںکے افسران سے میٹنگ کا موقع ملے گا اور میں انشاء اللہ اُن سے پوچھوں گا کہ یہاں کیا کام ہوئے؟ سڑکوں کی کتنی کشادگی ہوئی؟ اور باقی پروجیکٹوں کیا پائے تکمیل کو کیوں نہیں پہنچ رہے ہیں۔لوگوں کو پینے کے پانی کی سپلائی میں کس حد تک اضافی ہوا۔ میں نے یہاں آتے وقت راستے میں بہت ساری پائپیں دیکھیں اور یہ پائپیں یہاں سالہاسال سے پڑی ہوئی ہیں، میں انتظامیہ سے کہنا چاہتا ہون کہ اگر یہ پائپیں لائیں گئیں تو اس کا فائدہ لوگوں کو کیوں نہیں پہنچایا جارہا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے پارٹی کے ضلعی دفتر پر عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس سے بھی خطاب کیا اور پارٹی سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کریں۔اس موقعے پر پارٹی جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر بھی موجود تھے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.