• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کرسٹیانو رونالڈو کے کیریئر کے زوال کا آغاز

سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں نہ کھلانے کا فیصلہ موضوعِ بحث بنا ہوا

Nigraan News by Nigraan News
2022-12-09
Reading Time: 1min read
A A
0
کیا رونالڈو کا النصر دور سعودی فٹ بال میں دلچسپی پیدا کر سکتا ہے

کیا رونالڈو کا النصر دور سعودی فٹ بال میں دلچسپی پیدا کر سکتا ہے

FacebookTwitterWhatsapp

پرتگال کی فٹبال ٹیم کے منیجر فرنانڈو سینٹوز کا فیفا ورلڈکپ میں کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں نہ کھلانے کا فیصلہ موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔فرنانڈو سینٹوز نے رونالڈو کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا تھا جو کہ کامیاب رہا اور پرتگال نے اس میچ میں سوئٹزرلینڈ کو 6-1 سے شکست دی تھی۔دراصل ہوا یوں کہ پرتگال کی ٹیم کے کوچ نے آخری گروپ میچ میں رونالڈو کی جگہ نوجوان کھلاڑی گونکالو راموس کو شامل کیا اور اُنہیں اپنے اس فیصلے پر بہت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن راموس کو کھلانا کوچ کے لیے جیک پاٹ ثابت ہوگیا۔گونکالوراموس نے سوئٹزرلینڈ کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کر کے بہت تعریفیں سمیٹیں۔
گزشتہ کچھ عرصے سے پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کافی مشکل میں نظر آرہے ہیں پہلے تو ان کا اپنے فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ تعلق ایک جھگڑے پر ختم ہوا۔اس کے بعد اب فیفا ورلڈ کپ کے دوران تو پرتگال کی ٹیم نے وہ کر دکھایا جس کے بارے میں کبھی سوچنا بھی ممکن نہیں تھا۔پرتگال کے کوچ فرنانڈو سینٹوز کو رونالڈو کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف نہ کھلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس بات کا اندازہ ضرور ہو گا کہ وہ ٹیم میں کتنی بڑی تبدیلی کرنے جا رہے ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو کی غیر موجودگی میں اگر پرتگال ہار جاتا تو ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا ذمہ دار کوچ فرنانڈو سینٹوز کو قرار دیا جاتا۔مگرحیران کُن بات یہ ہے کہ اتنا بڑا فیصلہ لینے کے باوجود بھی پرتگالی کوچ پر میچ کے دوران بہت ہی پراعتماد نظر آئے اور پرتگال کی ٹیم بھی اس میچ میں پہلے کی نسبت زیادہ خطرناک اور چست نظر آئی۔پرتگال کی ٹیم نے میچ میں برنارڈو سلوا اور برونو فرنینڈس جیسے مڈ فیلڈرز کے بل بوتے پر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔اس میچ کے دوران نہ صرف پرتگال کے نئے کھلاڑی گونکالو راموس نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کی بلکہ ٹیم میں ہمیشہ دب کر کھیلنے والے انتہائی باصلاحیت کھلاڑی جواؤ فیلکس بھی آزادی سے کھیلتے ہوئے نظر آئے۔
اس میچ سے پہلے رونالڈو نے ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں 514 منٹ تک کھیلا تھا لیکن ایک بھی گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے جبکہ راموس نے صرف 67 منٹ میں 3 گول کیے۔کیا یہ کرسٹیانو رونالڈو کے شاندار کیریئر کے زوال کا آغاز ہے؟سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ کے دوران کیمرے کی نگاہیں رونالڈو پر مرکوز رہیں اور ان کے چہرے سے پہلی بار کچھ پریشانی اور مایوسی کے آثار نمایاں تھے۔گراؤنڈ میں اس دوران ’رونالڈو رونالڈو‘ کے نعروں کی گونج بھی سنائی دیتی رہی پھر آخر کار جب میچ ختم ہونے میں صرف 16 منٹ باقی رہ گئے تو رونالڈو تھوڑی دیر کے لیےجواؤ فیلکس کی جگہ میدان میں آئے اور ان کا استقبال کسی پاپ اسٹار کی طرح کیا گیا۔
جیسے ہی رونالڈو گراؤنڈ میں ایکشن میں نظر آئے تو شائقین ان کے روایتی اور جادوئی انداز دیکھنے کے منتظر تھے لیکن یہ موقع بھی پرتگالی اسٹرائیکر رافیل لیو نے چھٹا گول کرنے بعد رونالڈو سے چھین لیا، میچ کے دوران یہ تمام مناظر دیکھنے کے بعد ایسا لگا کہ اب رونالڈو کی پرتگال کی ٹیم میں وہ جگہ نہیں رہی جو پہلے تھی۔رونالڈو کو ایک زمانے میں پرتگال کا مستقبل کہا جاتا تھا لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ وہ بس ماضی کا ایک قصّہ بنتے جا رہے ہیں، مستقبل اب راموس اور لیو جیسے ابھرتے ہوئے ستاروں کا نظر آرہا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
سن رائزرز حیدرآباد کے لیے خوشخبری: پیٹ کمنز کی 17 اپریل کو واپسی متوقع

سن رائزرز حیدرآباد کے لیے خوشخبری: پیٹ کمنز کی 17 اپریل کو واپسی متوقع

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page