سری نگر:سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے بدھ کو کہا کہ وہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی عرضی کا جائزہ لیں گے اور تاریخ دیں گے۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) تک پہنچنے والی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ سی جے آئی نے یہ ریمارکس آرٹیکل 370ی منسوخی کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی کا آج سپریم کورٹ میں ذکر کرنے کے بعد کیا۔رپورٹس میں سی جے آئی ڈی وائی چندرچوڑ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’’ہم جانچ کر کے تاریخ دیں گے۔