جموں //نئے سال کے موقع پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے ۔ ڈاکٹر مہتا نے اپنے پیغام میں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ایک روشن اور مبارک سال کی مبارکباد دی اور دعا کی کہ 2023 سب کیلئے امن اور خوشی کا آغاز کرے اور معاشرے کے تمام طبقوں کی ترقی ، خوشحالی اور ہمدردی کو بنائے رکھے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیا سال یو ٹی کے تمام لوگوں کیلئے ترقی ، ہم آہنگی ، سماجی انضمام اور بہتر صحت کا سال ہو ۔ انہوں نے ان کیلئے آنے والے کامیاب سال کی خواہش کی ۔