• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, جنوری ۷, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

خمینی ٹاور کے کنونشن ہال میں نمائشی پروگرام کاانعقاد

علمائے کرام نے بچوں کودینی شجاعت کے کارناموں سے آگاہ کیا

Nigraan News by Nigraan News
3 منٹ پہلے
A A
0
خمینی ٹاور کے کنونشن ہال میں نمائشی پروگرام کاانعقاد

خمینی ٹاور کے کنونشن ہال میں نمائشی پروگرام کاانعقاد

FacebookTwitterWhatsapp

کرگل ؍؍ابراہیم فردوس؍؍سیج روحانیون امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی شہیدان مدافعان حرم سردار مقاومت الحاج قاسم سلیمانی و ابو مہدی المہندس کی تیسری برسی کی مناسبت پرخمینی ٹاورکے کنوینشن ہال میں ایک نمائشی پروگرام منعقد کیاجارہا ہے جس میں مسلسل دارالقرآن کے طلباء طالبات کے ساتھ ساتھ ضلع ہیڈکوارٹر کے قرب و جوار سے مومنین و مومنات کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں آج چار مختلف گاؤں جن میں برو خاص،زگنگ پشکم،تھرمسہ پشکم اور لوچم سے دارالقرآنوں کے ایک سواسی طالب علموں نے مذکورہ نمایش گاہ میں حاضری دی ۔ اس موقع پر شیخ محمد حسین اخلاقی،مولانا ناصر علی پشکم، شیخ ابراہیم کریمی اورمولانا عباس کراری نے طلباء کو شہداء کے ایثاروفداکاری،انسانیت کے تئیں انکی بے لوث خدمات کے بارے میں جانکاری فراہم کی جبکہ اس نمائشگاہ میں ثانی زہرا حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کی شبیہ روضہ مبارک بھی بنی ہوئی ہے جہاں پرعلمائے کرام نے بچوں کوحضرت زینب بنت علی علیہما السلام کی انسانیت ساز قربانی اور انکی شجاعت و دلیری کے بارے میں آگاہ کیا۔ درایں اثناامام خمینی کنونشن ہال میں شیخ محمد علی آصفی نے طلباء وطالبات کو پروجیکٹر کے ذریعے شہداء مقاومت کے کارناموں اور بسیج روحانیوں کی کارکردگی پر مشتمل ویڈیوز پیش کرکے آگاہی فراہم کی۔اس دوران مولانا محبوب علی اور شیخ ایوب صابری نے طلباء وطالبات اور اساتذہ کرام وکمیٹی ممبران کا خیر مقدم کیا۔واضح رہے کہ تین جنوری کو سردار مقاومت حاج قاسم سلیمانی وابو مہدی مہندس کی تیسری برسی کے موقع پر چیرمین امام خمینی میموریل ٹرسٹ جناب شیخ صادق رجائی نے وائس چیرمین جناب شیخ بشیر شاکر کے ہمراہ مذکورہ نمائش گاہ کا افتتاح کیا ۔تب سے یہ سلسلہ جاری ہے اور آٹھ جنوری کی سہ پہر 3بجے تک جاری رہے گا

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

کرگل سرینگر شاہراہ تاحکم ثانی بند کرنے کافیصلہ

کرگل سرینگر شاہراہ تاحکم ثانی بند کرنے کافیصلہ

3 منٹ پہلے
زوجیلہ سڑک ریکارڈ مدت تک کھلی رکھی گئی :چیف انجینئر

زوجیلہ سڑک ریکارڈ مدت تک کھلی رکھی گئی :چیف انجینئر

3 منٹ پہلے
زوجیلہ سڑک ریکارڈ مدت تک کھلی رکھی گئی :چیف انجینئر

ٹی ایس جی بلاک کے ٹرانسپورٹروں اور مسافروں میں نااتفاقی

3 منٹ پہلے
زوجیلہ کو کھلارکھنے میں بی آر او کی خدمات قابل تحسین

زوجیلہ کو کھلارکھنے میں بی آر او کی خدمات قابل تحسین

3 منٹ پہلے
زوجیلہ سڑک ریکارڈ مدت تک کھلی رکھی گئی :چیف انجینئر

اعلیٰ تعلیم کے خواہاں ایس ٹی طلبہ کے لئے خوشخبری

3 منٹ پہلے
بجلٹا جموں میں 28روزہ نیچروپیتھی میڈیکل کیمپ کا آغاز

بجلٹا جموں میں 28روزہ نیچروپیتھی میڈیکل کیمپ کا آغاز

3 منٹ پہلے
سٹیٹ ٹیکسز محکمہ کا این آئی اِی ایل آئی ٹی جموں میں اِختتامی تقریب کا اِنعقاد

سٹیٹ ٹیکسز محکمہ کا این آئی اِی ایل آئی ٹی جموں میں اِختتامی تقریب کا اِنعقاد

3 منٹ پہلے
ضلع ترقیاتی کمشنر نے سی او ٹی پی اے کی عمل آوری کیلئے اَقدامات کا جائزہ لیا

ضلع ترقیاتی کمشنر نے سی او ٹی پی اے کی عمل آوری کیلئے اَقدامات کا جائزہ لیا

3 منٹ پہلے
راجوری سپورٹس سوسائٹی کے ایک وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

راجوری سپورٹس سوسائٹی کے ایک وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

3 منٹ پہلے
اگنو (آئی جی این او یو) کی جانب سے انوائرومنٹل سائنس میں حاصل کی گئی ماسٹرز ڈگری کے بارے میں وضاحت

اگنو (آئی جی این او یو) کی جانب سے انوائرومنٹل سائنس میں حاصل کی گئی ماسٹرز ڈگری کے بارے میں وضاحت

3 منٹ پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
E-mail us: +

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.