• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کرگل میں جشن ولادت فاطمہ الزہرہ(س) کی مناسبت سے مجالس کاانعقاد

جمعیت العلماء اثنا عشریہ اور امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے علماء کی جانب سے گلہائے عقیدت

Nigraan News by Nigraan News
2023-01-15
Reading Time: 1min read
A A
0
60+ لوگ ۔ ایک بوجھ یا رحمت ؟

60+ لوگ ۔ ایک بوجھ یا رحمت ؟

FacebookTwitterWhatsapp

کرگل ؍؍رنگ یل نیوزسروس؍؍جشن یوم ولادت باسعادت دختررسول خدا حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہاکی مناسبت سے ضلع بھر میں جشن عیدکی محافل ومجلس منعقدہوئیںجن میں عاشقان ولایت کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ضلع کرگل میں سب سے بڑی مجالس انجمن جمعیتہ العلماء اثناعشریہ کرگل اور امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیراہتمام منعقدہوئیں۔جن میں کڑاکے کی سردی کی باوجود ضلع کے گردونواح کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے مومنین کی کثیرتعدادنے شرکت کی ۔ انجمن جمیعتہ العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام مجلس احاطہ اثنا عشریہ یعنی اسلامیہ اسکول میں منعقدہواجہاں ہزاروں کی تعدادمیں مومنین نے شرکت کی ۔اس دوران شعرائے کرام نے شان رسالت وولادت باسعادت حضرت زہراسلام اللہ علیہاکی مناسبت سے نعت ومنقبت پیش کرتے ہوئے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقید ت پیش کئے جبکہ علمائے کرام صدرانجمن جمیعتہ العلمااثنا عشریہ کرگل حجت الاسلام شیخ ناظرالمہدی محمدی ،حجت الاسلام شیخ عبداللہ منوری ،حجت لاسلام شیخ مہدی علی ایمانی اور دیگرلوگوں نے عید کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے اس دن کی اہمیت پرروشنی ڈالی ۔ادھرامام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کی جانب سے ولادت باسعادتسیدہ لنساء العالمین، حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا اور ان کے فرزند ارجمند وارث حسینؑ، بت شکن عصر خمینی کبیر کی مناسبت سے مصلیٰ امام خمینی منجی گنڈ میں جشن یوم میلادکا انعقاد کیا۔ جس میں ہزاروں کی تعدادمیں عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔اس دوران مجلس میں نعت ومنقبت خوانوں اور شعرائے کرام نے مداح وثنا پیش کئے جس کے بعد علمائے کرام نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے اس دن کی فضلیت پر روشنی ڈالی ۔مجلس سے چیرمین امام خمینی میموریل کرگل حجت الاسلام شیخ محمد صادق رجائی ،وائس چیر مین امورمذہبی حجت الاسلام شیخ بشیر شاکر،حجت الاسلام شیخ غلام مہدی سیدین اوردیگر لوگوں نے خطاب کرتے ہوئے فلسفہ ولادت باسعادت حضرت فاطمہ الزہراسلام اللہ علیہااور بت شکن عصروبانی انقلاب اسلامی ایران حضرت آیت اللہ روح اللہ خمینی کی زندگی پر مفصل روشنی ڈالی ۔ مجلس کے آخرپر اسلام اورمسلمانوں کی حق میں اور استکبار جہاں امریکا واسرائیل کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے ۔ادھر کرگل قصبے میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے مرکزی جامع مسجدکرگل میں بھی محفل عیدمنعقدہوئی جس میں کثیرتعدادمیں لوگوں نے شرکت کی ۔مجلس سے حجت الاسلام شیخ ابراہیم کریمی اور دیگرلوگوں نے خطاب کیا ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page