• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, مارچ ۲۴, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سریتا چوہان نے توپ شیرخانیاں میں نئے تعمیر شدہ ایمپلائمنٹ کمپلیکس کا اِفتتاح کیا

Nigraan News by Nigraan News
2023-02-07
Reading Time: 1min read
A A
0
سریتا چوہان نے توپ شیرخانیاں میں نئے تعمیر شدہ ایمپلائمنٹ کمپلیکس کا اِفتتاح کیا
FacebookTwitterWhatsapp

جموں/06؍فروری//کشمیر انفو//کمشنر سیکرٹری لبیر اینڈ ایمپلائمنٹ سریتا چوہان نے آج یہاں توپ شیر خانیاں میں نئے تعمیر شدہ ایمپلائمنٹ کمپلیکس کا اِفتتاح کیا ۔عمارت کی تعمیر پر تخمینہ 12.81کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے ۔منصوبے پر کام 2019-20ء میں شروع کیا گیا تھا۔اِس عمارت میں ڈائریکٹوریٹ آف ایمپلائمنٹ ، جوائنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ جموں ڈویژن، ڈپٹی ڈائریکٹر ، ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کائونسلنگ سینٹر ، جموںاینڈ ایس سی ، ایس ٹی کونسلنگ ایںڈ گائیڈنس سینٹر، جی او آئی کی رہائش ہوگی جو آج تک کچھ کرائے کی عمارتوں میں کام کر رہے تھے۔ عمارت میں کچھ اہم خصوصیات ہیں جس میں تہہ خانہ میں پارکنگ سہولیت ، جسمانی طور خاص اَفراد کے لئے علاحدہ داخلہ او رکونسلنگ ہال شامل بھی ہیں۔یہ سہولیت محکمہ کے اَفسران کو رجسٹریشن کو یقینی بنانے اور روزگار کے متلاشیوں کے لئے کیرئیر کائونسلنگ سیشنوں کا باقاعدگی سے اِنعقاد کرنے کے قابل بنائے گی۔اِس کے علاوہ یہ نوجوانوں کے بہترین مفاد کے لئے مختلف کمپنیوں اور اَنٹرپرینیوروں کے ساتھ مل کر جاب میلے کے اِنعقاد میں سہولیت فراہم کرے گا۔اِس موقعہ پر اِس بات پر روشنی ڈالی گی کہ محکمہ نے اَپنی ویب سائٹ jakemp.nic.inبنائی ہے جسے این سی ایس پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے ۔اِس کے علاوہ کمشنر سیکرٹری کو یہ بھی بتایا گیا کہ محکمہ نے اَب تک 24,596 روزگارکے متلاشیوں کی آن لائن رجسٹریشن کی ہے ، 1,637 کیرئیر کونسلنگ سیشن کا اِنعقاد کیا ہے جس میں 87,457 اُمید واروں کا احاطہ کیا گیا ہے۔محکمہ نے تمام اَضلاع میں 53 جاب میلے بھی منعقد کئے ہیںجس سے 846نوجوانوں کے روزگار کو یقینی بنایا گیا ہے اور نجی شعبے میں روزگارکے لئے زائد اَز4,698نوجوانوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔کمشنر سیکرٹری موصوفہ نے اِفتتاح کے دوران جاری کونسلنگ سیشن میں حصہ لینے والے طلباء کے ساتھ بھی اِستفساری گفتگو کی ۔دورانِ بات چیت اُنہوں نے موجودہ مارکیٹ منظرنامے کے مطابق درکار مختلف مہارتوں کے سیٹوں پر روشنی ڈالی اور کیریئر کے بہترین اختیارات کے انتخاب کے لیے تجاویز بھی دیں۔تقریب میں ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ جموں وکشمیر نثار احمد وانی ، چیف اِنجینئر آر اینڈ بی جموں ، محکمہ روزگار اور آر اینڈ بی کے سینئر اَفسران او راَفسران نے شرکت کی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

مشیر بٹھناگر نے جموں میں 14 ویں ٹرائبل یوتھ ایکسچینج پروگرام کا افتتاح کیا

مشیر بٹھناگر نے جموں میں 14 ویں ٹرائبل یوتھ ایکسچینج پروگرام کا افتتاح کیا

2023-03-21
کھادی اینڈ ولیج انڈسٹری کمیشن ( کے وی آئی سی ) خود کفیل ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کی سمت میں اہم قدم اٹھا رہا ہے

کھادی اینڈ ولیج انڈسٹری کمیشن ( کے وی آئی سی ) خود کفیل ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کی سمت میں اہم قدم اٹھا رہا ہے

2023-03-21
لفٹینٹ گورنر نے جہلم ریور فرنٹ پر جاری کام کاج کا جائیزہ لیا

لفٹینٹ گورنر نے جہلم ریور فرنٹ پر جاری کام کاج کا جائیزہ لیا

2023-03-21
جھیل ڈل کی شان رفتہ بحال کرنے کی کوشش

جھیل ڈل کی شان رفتہ بحال کرنے کی کوشش

2023-03-21
ہنگامی آرائی اور الزامات و جوابی الزامات کے بیچ جموں کشمیر مالی بجٹ منظور

ہنگامی آرائی اور الزامات و جوابی الزامات کے بیچ جموں کشمیر مالی بجٹ منظور

2023-03-21
پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت نے سرمایہ کاروں کی فیسلٹیشن میٹنگ کی صدارت کی

پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت نے سرمایہ کاروں کی فیسلٹیشن میٹنگ کی صدارت کی

2023-03-16
ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے محکمہ سکل ڈیولپمنٹ کے زیر اِلتوأ عدالتی مقدمات کا جائزہ لیا

ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے محکمہ سکل ڈیولپمنٹ کے زیر اِلتوأ عدالتی مقدمات کا جائزہ لیا

2023-03-16
کیلرشوپیاں میں بلاک دیوس کا اِنعقاد

کیلرشوپیاں میں بلاک دیوس کا اِنعقاد

2023-03-16
سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے قبل اَز پیدائش او رقبل اَز پیدائشی تشخیصی تکنیک ایکٹ 1994 کا جائزہ لیا

سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے قبل اَز پیدائش او رقبل اَز پیدائشی تشخیصی تکنیک ایکٹ 1994 کا جائزہ لیا

2023-03-16
ریاستی درجہ کی بحالی ناگزیر: غلام نبی آزاد

ریاستی درجہ کی بحالی ناگزیر: غلام نبی آزاد

2023-03-16
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.