• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جموںوکشمیر میں دودھ کی پیداوار اور پروسسنگ کی صلاحیت :۔اَتل ڈولو

Nigraan News by Nigraan News
2023-03-10
Reading Time: 1min read
A A
0
جموںوکشمیر میں دودھ کی پیداوار اور پروسسنگ کی صلاحیت :۔اَتل ڈولو

جموںوکشمیر میں دودھ کی پیداوار اور پروسسنگ کی صلاحیت :۔اَتل ڈولو

FacebookTwitterWhatsapp

جموں/09؍مارچ؍
ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے آج سول سیکرٹریٹ میں جموںوکشمیر میں ڈیری ڈیولپمنٹ کے قومی پروگرام کی عمل آوری کی نگرانی کے لئے یوٹی سطح کی ٹیکنیکل مینجمنٹ کمیٹی کی دوسری میٹنگ طلب کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری جو کہ کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، کو پروگرام کے تحت ستمبر 2022ء تک حصولیابیوں کی پیش رفت کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ تمام اہم اجزأ او ردیگر سرگرمیوں کے لئے ٹینڈرز مکمل ہوچکے ہیںاور منظور شدہ/دوبارہ مختص شدہ اجزأکے مطابق تمام سرگرمیوں کے لئے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔چیف ایگزیکٹیو آفیسرجموں وکشمیر ملک پروڈیو سرز کوآپریٹیو لمٹیڈ ( جے کے ایم پی سی ایل ) گوروشرما نے اس موضوع پر پاورپوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی۔یہ اِنکشاف ہوا کہ اوسطاً یومیہ دودھ کی خریداری اور مارکیٹنگ ، چھاچھ اور دہی کی پیداوار ، چلنگ پلانٹ کی صلاحیت اور ڈیری پلانٹ کی استعداد کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے ۔ فروری 2023ء تک ہونے والی مالیاتی پیش رفت کی صورتحال بھی پیش کی گئی۔
دورانِ میٹنگ جموں وکشمیر ملک پروڈیو سرز کوآپریٹیو لمٹیڈ ( جے کے ایم پی سی ایل ) میں ترقی پسند ڈیری کوآپریٹیو کی تعداد کے بارے میں تفصیلی معلومات سامنے آئیں ۔جموںوکشمیر ایک ہزار سے زیادہ کوآپریٹیو کی پیداواری صلاحیت 1000 لیٹر فی دِن سے 100 لیٹر یومیہ کے درمیان ہے ۔
رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ پروجیکٹ نے جے کے ایم پی سی ایل کے معمول کے کام کاج میں بہتری لائی ہے۔ اس نے کسانوں کو شفاف اور جوابدہ طریقے سے فارم گیٹ کی منافع بخش قیمتیں فراہم کرنے میں مدد کی ہے۔ اس سے خرابی کی وجہ سے ہونے والے نقصانات میں بھی کمی آئی ہے جس سے کسانوں میں اعتماد پیدا ہوا ہے۔ اس منصوبے سے دودھ کے معیار میں بھی اضافہ ہوا ہے اور دودھ کی خریداری اور مارکیٹنگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ایگری کلچر پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ کا مقصد دودھ کی پروسسنگ کی موجودہ 2.50 لاکھ لیٹر یومیہ سے 8.50لاکھ لیٹر یومیہ تک بڑھانا ہے جیساے کہ آئی ڈی ڈی ایس ، ایم اے آئی ٹی آر آئی ، اے۔ ایچ اِی ایل پی پروگرام اور موبائل ویٹرنری یونٹ سکیم کی عمل آوری سے جموںوکشمیر میں دودھ کی پیداوار کو بڑھانے میں خاطر خواہ تعاون کر رہے ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page