• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے قبل اَز پیدائش او رقبل اَز پیدائشی تشخیصی تکنیک ایکٹ 1994 کا جائزہ لیا

Nigraan News by Nigraan News
2023-03-16
A A
0
سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے قبل اَز پیدائش او رقبل اَز پیدائشی تشخیصی تکنیک ایکٹ 1994 کا جائزہ لیا

سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے قبل اَز پیدائش او رقبل اَز پیدائشی تشخیصی تکنیک ایکٹ 1994 کا جائزہ لیا

FacebookTwitterWhatsapp

کشمیر انفو//
جموں/15؍مارچ:سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے آج قبل اَز پیدائش اور قبل اَز پیدائش تشخیصی تکنیک ( جنسی اِنتخاب کی ممانعت ) ایکٹ 1994 کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز جموں و کشمیر نے پی سی پی این ڈی ٹی ایکٹ کی دفعات کے نفاذ کی ضلع وار صورتحال کے بارے میں مختصر پرزنٹیشن پیش کی۔سیکرٹری موصوف نے اِس بات پر زور دیا کہ صنفی تعصب اور جنس کا تعین صحت عامہ کا اہم مسئلہ ہے جسے پی سی پی این ڈی ٹی ایکٹ کے مؤثر عمل آوری سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے جس کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرنے اور نگرانی کرنے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت دی کہ وہ تمام رجسٹرڈ الٹرا سائونڈ کلینکس کا جائزہ لیں تاکہ وہ پی سی پی این ڈی ٹی ایکٹ کے مطابق ہوں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس بات کو یقینی بنایا جانا چاہیے کہ پی سی پی این ڈی ٹی ایکٹ کی تمام شقوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے ۔اُنہوں نے چیف میڈیکل اَفسران سے یہ بھی کہا کہ وہ ان اداروں کو منسوخ کرنے پر غور کریں جو ایکٹ کی کسی بھی شق کے لحاظ سے کوتاہی کا شکار ہیں۔ مزید برآں، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز اور سی ایم اوز سے کہا گیا کہ وہ پیدائش کے وقت جنس کے تناسب کے ضلع وار رجحان تجزیہ کے لئے گزشتہ پانچ برس کے ایچ ایم آئی ایس ڈیٹا کا مطالعہ کریں۔ ان سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ خود جائزہ لیں۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، جموں/کشمیر سے کہا گیا کہ وہ پی سی پی این ڈی ٹی ایکٹ کے مطابق مناسب اتھارٹی اور اپیلیٹ اتھارٹی کی تشکیل کے سلسلے میں مشن ڈائریکٹر، نیشنل ہیلتھ مشن کی مشاورت سے انتظامی محکمے کو جامع تجویز پیش کریں۔سیکرٹری نے متعلقہ اَفراد کو یہ بھی یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے تحت جموں وکشمیر کے یوٹی میں الٹرا سائونڈ آلات کو ایک مقررہ مدت میں ہینڈل کرنے والے تمام الٹرا سائونڈ کلینکس اور طبی پیشہ ور اَفراد( سونو لوجسٹ ) کے لئے منفر د شناخت اے بی۔ ایچ ایف آر اور اے بی۔ ایچ پی آر بنائے جائیں۔مزید یہ کہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز اور چیف میڈیکل اَفسران دونوں کو پی سی پی این ڈی ٹی ایکٹ کے تحت مستقل بنیادوں پر سٹیٹوٹری باڈی / ریگولیٹنگ باڈی میٹنگز کے اِنعقاد کے حوالے سے معلقہ صوبائی کمشنروں او رضلع ترقیاتی کمشنر وں کے ساتھ معاملہ اُٹھانے کو کہا گیا ۔مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن سے کہا گیا کہ وہ پی سی پی این ڈی ٹی ایکٹ کی عمل آوری کے سلسلے میں آف لائن سمینار ، ورکشا کے اِنعقاد اور چیف میڈیکل اَفسروں ، بلاک میڈیکل اَفسروں او ردیگر ملازمین کی تربیت کے لئے مرکز ی حکومت میں متعلقہ ماہرین سے رابطہ کریں۔میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جے اینڈ کے ، ڈپٹی ڈائریکٹر سکمز جموں نوڈل اَفسران ( پی سی اینڈ پی ان ڈی ٹی) ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز جموں /کشمیر ، چیف میڈیکل اَفسران اور ہیلتھ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دیگر اَفسران اور متعلقین نے شرکت کی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page