• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت نے سرمایہ کاروں کی فیسلٹیشن میٹنگ کی صدارت کی

Nigraan News by Nigraan News
2023-03-16
A A
0
پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت نے سرمایہ کاروں کی فیسلٹیشن میٹنگ کی صدارت کی
FacebookTwitterWhatsapp

کشمیر انفو//
جموں/15؍مارچ:جموںوکشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن ( جے کے ٹی پی او ) نے آج پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت پرشانت گوئیل کی صدارت میں جموںوکشمیر کے سرمایہ کاروں ، صنعتی ایسو ایشنون اور جموںوکشمیر کے تجارتی اِداروں کے لئے ایک جے اینڈ کے سرمایہ کار فیسلٹیشن میٹنگ کا اِنعقاد کیا۔پرنسپل سیکرٹری نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جموںوکشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن ( جے کے ٹی پی او ) کی تعریف کی کہ اس طرح کے سیشنوں کی میزبانی کی گئی جہاں تمام سرمایہ کار ، تجارتی اِدارے ، صنعتی انجمنیں اور دیگر صنعت کاروں کو درپیش مسائل پر بات چیت کرنے کے لئے ایک ہی پلیٹ فارم کا اشترا ک کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کے ساتھ ہم آہنگی سے کام کرنا چاہتی ہے اور ان کی شکایات کو دُور کرنے کے لئے ہر ممکن طریقے سے ان کی رہنمائی کرنا چاہتی ہے ۔اُنہوں نے جموںوکشمیر میں کاروبار ی ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے کے لئے صنعت وحرفت محکمہ کی طرف سے اُٹھائے جانے والے مختلف اقدامات جیسے مکمل طور پر سنگل وِنڈو سسٹم ، جے اینڈ کے صنعتی ماحولیاتی نظام کی پالیسیوں کی اَپ گریڈیشن اور ترامیم پر بھی روشنی ڈالی ۔پرنسپل سیکرٹری نے یقین دِلایا کہ لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایت کے مطابق سرمایہ کاروں کی سہولیت کے لئے دونوں صوبوں میں اس طرح کی میٹنگیں باقاعدگی سے منعقد کی جائیں گی۔سیکرٹری ریونیو ڈیپارٹمںٹ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے میٹنگ کو محکمہ ریونیو کی جانب سے اختیار کی گئی اِی۔ سروسز اور آئی سی ٹی اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔اُنہوں نے صنعت کاروں سے متعلقہ اَمور پر خصوصی توجہ دینے کی یقین دہانی کی۔سرمایہ کاروں کو بی آر اے پی کی مکمل شدہ اِصلاحات اور خدمات کے بارے میں بتایا گیا جو کہ سنگل وِنڈو سسٹم پر فعال ہیں ۔ سسٹم کو تمام ترغیبی کیلکولیٹر ، ایس او پی اور کسی بھی سروس کے لئے درخواست دینے کے لئے گائیڈ فلو سے شامل کیا گیا ہے۔سیشن میں سرمایہ کاروں، صنعتی انجمنوں اور تجارتی اداروں کے ساتھ ان کو درپیش مسائل جیسے کہ زمین، بجلی، زمین کے استعمال میں تبدیلی، صنعتی اسٹیٹس، ماحولیاتی منظوری وغیرہ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔اس سے قبل اِس موقعہ پر ڈائریکٹر جنرل صنعت و حرفت انو ملہوترا نے کہا کہ ہم جموں وکشمیر کے تمام سرمایہ کاروں کے ساتھ شانہ بہ شانہ چلنے کے لئے پوری طرح پُر عزم ہیں جو جموںوکشمیر میں صنعتی ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے میں ہماری مدد کر رہے ہیں ۔ میٹنگ میں سیکرٹری صنعت و حرفت محکمہ سمیتا سیٹھی ، ایم ڈی جے پی ڈی سی ایل شیو اننت طائل ، ممبر سیکرٹری پولیوشن کنٹرول بورڈ رمیش کمار ، ایم ڈی سیڈ کو / سیکاپ راکیش منہاس ، چیف اِنجینئر جے پی ڈی سی ایل اور دیگر اعلیٰ اَفسران نے شرکت کی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page