• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

چیف سیکرٹری نے جموں کشمیر منرلزکی کارکردگی کو بڑھانے اورروزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ پر زور دیا

Nigraan News by Nigraan News
2023-04-19
A A
0
چیف سیکرٹری نے جموں کشمیر منرلزکی کارکردگی کو بڑھانے اورروزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ پر زور دیا

چیف سیکرٹری نے جموں کشمیر منرلزکی کارکردگی کو بڑھانے اورروزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ پر زور دیا

FacebookTwitterWhatsapp

کشمیر انفو//
جموں 18 اپریل :چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے منگلوار کو جموں اینڈ کشمیر منرلز لمٹیڈ کی 175 ویں بورڈ میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ کے دوران چیف سیکرٹری نے کارپوریشن کی کانوں کی کارکردگی کا جائیزہ لینے کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ آڈٹ اس بات کا جائیزہ لے گا کہ کانیں اپنی بہترین حالت میں کام کر رہی ہیں اور اس بات کا تعین کرے گی کہ ان کان کنی کی سہولیات میں مزید روز گار پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔ ڈاکٹر مہتا نے کالا کوٹ کوئلے کی کانوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے ماہرانہ مشاورت کے ساتھ کان کنی کا منصوبہ تیار کرنے پر بھی زور دیا ۔ چیف سیکرٹری نے کارپوریشن پر زور دیا کہ ان کی تمام سرگرمیوں کا مقصد جموں و کشمیر کی معیشت کو فروغ دینا ہے ۔ انہوں نے گذشتہ تین برسوں میں کارپوریشن کے مالیاتی ریکارڈ کی تعریف کی اور بہتر کوارڈینیشن اور فیصلوں پر عمل درآمد کیلئے سہ ماہی اجلاس منعقد کرنے کا مشورہ دیا ۔ میٹنگ کے دوران بورڈ نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ این ایم ای ٹی ( نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ ) کے تحت فنڈنگ حاصل کرنے کیلئے جے اینڈ کے منرلز لمٹیڈ سیفائر مائن کے لیز ہولڈ رائٹس کو سونپ دے گا تا کہ وزارت کانوں کا کام شروع کر سکے ۔ مزید براں بورڈ نے شفافیت کو فروغ دینے کیلئے رف نیلم کی ای نیلامی کی منظوری دی ۔ بورڈ کے ممبران میں سیکرٹری پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈاکٹر راگھو لینگر ، سیکرٹری کان کنی امیت شرما ، ڈائریکٹر ارضیات اور کان کنی او پی بھگت ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایم ایل وکرم گپتا ، ڈی جی کوڈز ایس ایل پنڈتا کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شامل تھے ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
سرینگر ٹیولپ گارڈن ایک سال کیلئے بند

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

لوک سبھا اور اسمبلیوں میں33فیصدخواتین کوٹہ قانون تیار

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page