• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, اپریل ۲۴, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مشیر راجیو رائے بھٹنا گر نے سیڈ کو اور سیکاپ کی کارکردگی اور کام کاج کا جائزہ لیا

Nigraan News by Nigraan News
36 سیکنڈز پہلے
A A
0
مشیر راجیو رائے بھٹنا گر نے سیڈ کو اور سیکاپ کی کارکردگی اور کام کاج کا جائزہ لیا

مشیر راجیو رائے بھٹنا گر نے سیڈ کو اور سیکاپ کی کارکردگی اور کام کاج کا جائزہ لیا

FacebookTwitterWhatsapp

کشمیر انفو//
جموں/24؍اپریل: لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں سیڈ کو( ایس آئی ڈی سی او) اور سیکاپ ( ایس آئی سی او پی)کی کارکردگی اور کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت محکمہ پرشانت گوئیل ، منیجنگ ڈائریکٹر سیڈ کواور سیکاپ ، دونوں کارپوریشنوں کے سینئر اَفسران اور دیگر متعلقہ اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔دورانِ میٹنگ مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اَفسران سے خطاب کرتے ہوئے دونوں کارپوریشنوں کی اِنتظامیہ پر زور دیا کہ وہ جموںوکشمیر میں صنعتی شعبے کی تیز رفتار ترقی کے لئے ایک اَچھی طرح سے قائم ایکو سسٹم بنانے پر توجہ مرکو ز کریںجس سے یہاں کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔مشیر موصوف نے مزید دونوں کارپوریشنوں کی اِنتظامیہ سے کہا کہ وہ غیر فعال صنعتی اسٹیٹس کی بحالی کے لئے اَپنی کوششیں تیز کریں اور اِس کے لئے ایک مناسب منصوبہ تیار کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ ان یونٹوں کی بحالی سے یہاں کے نوجوانوں کی بڑی تعداد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے موجودہ صنعتی املا ک کے حالات اور سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسران پر زور دیا کہ ان انڈسٹریل اسٹیٹ کی طرف جانے والی سڑکوں کو اَپ گریڈ کرنے کے علاوہ دیگر سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔ اُنہوں نے افسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ نئے نامزد کردہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں سڑکوں اور دیگر سہولیات کو ترجیحی بنیادوں پر تیار کیا جائے تاکہ صنعتی یونٹ ہولڈروں کو نئی الاٹمنٹ جلد از جلد شروع کی جاسکیں۔اُنہوں نے صنعتی اسٹیٹس میں کامن ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس ( سی اِی ٹی پیز ) کے قیام کے حوالے سے اَفسران کو ہدایت دی کہ سی اِی ٹی پی بنیادی طور پر صنعتی اِکائیوں سے ہونے چاہئیں اور تمام مکمل شدہ سی اِی ٹی پیز کو فوری طورپر آپریشنل کیا جائے۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے میٹنگ میں جموںوکشمیر میں صنعتی اسٹیٹس کے کام کاج میں مسلسل بہتری اور اِختراع کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی ۔ اُنہوں نے دونوں کارپوریشنوں کی اِنتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ایس ایم اِیز کو ترقی،انہیں فائنانس ، مارکیٹنگ اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں بروقت اور مؤثر فراہم کر کے ترقی کے لئے ایک قابل ماحول بنانے پر توجہ دیں ۔مشیر نے سیکاپ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کارپوریشن کی اِنتظامیہ کو تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے ان پر مزید زور دیا کہ وہ جموںوکشمیر کے مختلف محکموں کے پاس زیر التوأرقم کی وصولی کریں اور کارپوریشن کی بہتری کے لئے اِس کا مؤثر اِستعمال کریں۔اُنہوں نے سیڈکو اور سیکاپ کے جے کے آئی ڈی سی میں اِنضما م کے جاری عمل کا جائزہ لیتے ہوئے دونوں کا رپوریشنوں کی اِنتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ملک بھر میں ترقی پسند آئی ڈی سی کو تلاش کریں اور جے کے آئی ڈی سی میں ان کے کچھ قابل عمل خیالا ت کو شامل کریں۔ اُنہوں نے ان سے یہ بھی کہا کہ وہ ان آئی ڈی سی کے بھرتی قونین کا مطالعہ کریں اور اس کے مطابق جے کے آئی ڈی سی کے لئے بروقت بنیادوں پر مسودہ تیار کریں۔دورانِ میٹنگ دونوں کارپوریشنوں کی اِنتظامیہ کی جانب سے حاصل کردہ کارکردگی اور مالیاتی پیش رفت پر تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی گئی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اَتل ڈولو نے جموں کے بھدرور پنچایت میں’’ کسان سمپرک ابھیان‘‘ کا آغاز کیا

اَتل ڈولو نے جموں کے بھدرور پنچایت میں’’ کسان سمپرک ابھیان‘‘ کا آغاز کیا

36 سیکنڈز پہلے
چیف سیکرٹری نے جموں کشمیر منرلزکی کارکردگی کو بڑھانے اورروزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ پر زور دیا

چیف سیکرٹری نے جموں کشمیر منرلزکی کارکردگی کو بڑھانے اورروزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ پر زور دیا

36 سیکنڈز پہلے
چیف سیکرٹری نے جموں میں جاری ترقیاتی کاموں کا کیا معائینہ

چیف سیکرٹری نے جموں میں جاری ترقیاتی کاموں کا کیا معائینہ

36 سیکنڈز پہلے
چیف سیکرٹری کا پنچایت سطح کی کنورجنس میٹنگوں میں شرکت

چیف سیکرٹری کا پنچایت سطح کی کنورجنس میٹنگوں میں شرکت

36 سیکنڈز پہلے
کشمیر ڈویژن زرد انقلاب کا گواہ بن رہاہے۔ ایل جی منوج سنہا

وزیر اعظم نے جموں کشمیر کیساتھ امتیازی سلوک ختم کیا

36 سیکنڈز پہلے
ایموے کے نٹریلاٹ کی طرف سے ایٹ رائٹ ملیٹ میلہ کا انعقاد

ایموے کے نٹریلاٹ کی طرف سے ایٹ رائٹ ملیٹ میلہ کا انعقاد

36 سیکنڈز پہلے
عید سے قبل صوبائی کمشنر کی صدارت میں میٹنگ منعقد

حکام سری نگر کے ترقیاتی اور خوبصورتی کے کاموں کو انجام دیں۔صوبائی کمشنر کشمیر

36 سیکنڈز پہلے
چھانہ پورہ جنسی سکنڈل میں ملوث دو ملزمان پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد

چھانہ پورہ جنسی سکنڈل میں ملوث دو ملزمان پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد

36 سیکنڈز پہلے
مرکزی وزیر قانون حادثے میں بال بال بچ گئے

مرکزی وزیر قانون حادثے میں بال بال بچ گئے

36 سیکنڈز پہلے
الیکشن جب بھی ہوں گے‘ بھاجپا پوری طاقت کیساتھ حصہ لیگی: رویندر رینہ

الیکشن جب بھی ہوں گے‘ بھاجپا پوری طاقت کیساتھ حصہ لیگی: رویندر رینہ

36 سیکنڈز پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.