• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, اپریل ۲۶, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

لیفٹیننٹ گورنر نے موسم گرماکے مہینوں میں بجلی کی صورتحال کا جائزہ لیا

بجلی کی طلب کو پورا کرنے،مختلف پہلوئوں اور بجلی کی مناسب دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے کثیر الجہتی حکمت پر تبادلہ خیال

Nigraan News by Nigraan News
1 منٹ پہلے
A A
0
لیفٹیننٹ گورنر نے موسم گرماکے مہینوں میں بجلی کی صورتحال کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے موسم گرماکے مہینوں میں بجلی کی صورتحال کا جائزہ لیا

FacebookTwitterWhatsapp

کشمیر انفو//
جموں/26؍اپریل: لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سول سیکرٹریٹ میں آئندہ موسم گرما کے مہینوں میں بجلی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں بجلی کی طلب کو پورا کرنے ، مختلف پہلوئوں اور اور بجلی کی مناسب دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے کثیر الجہتی حکمت عملی پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ گذشتہ میٹنگوں میں لئے گئے فیصلوں پر سختی سے عمل درآمد کریں تاکہ کسی بھی مانگ کو پورا کیا جاسکے اور بجلی کی تقسیم اور ترسیلی نظام کے لئے فعال اقدامات کئے جائیں۔اُنہوں نے بجلی چوری کے خلاف مہم چلانے کی بھی ہدایت دی۔اُنہوں نے کہا کہ چوری کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹا جانا چاہیے کیوں کہ یہ سب کے لئے توانائی کی حفاظت کو یقینی بنانا ایک اہم پہلو ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے پاور سیکٹر کے جاری منصوبوں اور پری پیڈ میٹروں کی تنصیب جیسی سکیموں کے بارے میں تفصیلی رِپورٹ طلب کی۔ اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ جموںوکشمیر کے لوگوں کو بجلی کی بہتر خدمات فراہم کرنے کے لئے اَفرادی قوت میں اِضافہ اور معقولیت جیسے تمام اَمور کا تجزیہ کریں۔اُنہوں نے مزید ہدایت دی کہ گرڈ سٹیشنوں کی بہتری اور اَپ گریڈیشن کا کام جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ راجیش پرساد نے گذشتہ جائزہ میٹنگ کی ہدایات پر کی گئی کارروائیوں پر ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے رئیل ٹائم ڈیٹا ایکوزیشن سسٹم ( آر ٹی ۔ ڈی اے ایس) بھی شروع کیا۔یہ نظام دیگر فوائد اور مختلف فیڈروں سے متعلق کارکردگی کے پیرامیٹروںکی حقیقی وقت تک رَسائی فراہم کرے گا۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ راجیش پرساد اور دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموںوکشمیر کے ترقی پسند کسان بڈگام کی روبینہ تبسم ایک کامیاب پھول فروش اورکشمیری خاتون کی متاثر کن داستان

جموں وکشمیر کے ترقی پسند کسان بڈگام کی روبینہ تبسم ایک کامیاب پھول فروش اورکشمیری خاتون کی متاثر کن داستان

1 منٹ پہلے
ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے ڈیلیوری ایبلز کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا

ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے ڈیلیوری ایبلز کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا

1 منٹ پہلے
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں سنت نرنکاری چیئر ٹیبل فائونڈیشن کے زیر اہتمام خون عطیہ کیمپ کا اِفتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں سنت نرنکاری چیئر ٹیبل فائونڈیشن کے زیر اہتمام خون عطیہ کیمپ کا اِفتتاح کیا

1 منٹ پہلے
مرکزی سیکرٹری ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا چک لالواور دھامور ۔ترلوک پور کا دورہ

مرکزی سیکرٹری ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا چک لالواور دھامور ۔ترلوک پور کا دورہ

1 منٹ پہلے
لیفٹیننٹ گورنر نے سینئر ملازمین کے ساتھ جل جیون مشن اور ایس بی ایم جی کی عمل آوری کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے سینئر ملازمین کے ساتھ جل جیون مشن اور ایس بی ایم جی کی عمل آوری کا جائزہ لیا

1 منٹ پہلے
لیفٹیننٹ گورنر نے بیر پور میں معروف مجسمہ سازرویندر جموال کی سولوایگزبشن کا اِفتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے بیر پور میں معروف مجسمہ سازرویندر جموال کی سولوایگزبشن کا اِفتتاح کیا

1 منٹ پہلے
مشیر راجیو رائے بھٹنا گر نے سیڈ کو اور سیکاپ کی کارکردگی اور کام کاج کا جائزہ لیا

مشیر راجیو رائے بھٹنا گر نے سیڈ کو اور سیکاپ کی کارکردگی اور کام کاج کا جائزہ لیا

1 منٹ پہلے
اَتل ڈولو نے جموں کے بھدرور پنچایت میں’’ کسان سمپرک ابھیان‘‘ کا آغاز کیا

اَتل ڈولو نے جموں کے بھدرور پنچایت میں’’ کسان سمپرک ابھیان‘‘ کا آغاز کیا

1 منٹ پہلے
چیف سیکرٹری نے جموں کشمیر منرلزکی کارکردگی کو بڑھانے اورروزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ پر زور دیا

چیف سیکرٹری نے جموں کشمیر منرلزکی کارکردگی کو بڑھانے اورروزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ پر زور دیا

1 منٹ پہلے
چیف سیکرٹری نے جموں میں جاری ترقیاتی کاموں کا کیا معائینہ

چیف سیکرٹری نے جموں میں جاری ترقیاتی کاموں کا کیا معائینہ

1 منٹ پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.