• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, اپریل ۲۶, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے جے کے اِی۔ سہج کا جائزہ لیا

نیشنل ہیلتھ مشن نے مارچ 2023ء کیلئے صحت عامہ سہولیات کی درجہ بندی جاری کی

Nigraan News by Nigraan News
30 سیکنڈز پہلے
A A
0
سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے جے کے اِی۔ سہج کا جائزہ لیا

سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے جے کے اِی۔ سہج کا جائزہ لیا

FacebookTwitterWhatsapp

کشمیر انفو//
سر ی نگر/26؍اپریل2023ء؁سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے آج متعلقہ اَفسران کے ساتھ بذریعہ ورچیول موڈ جموںوکشمیر میں ہاسپٹل مینجمنٹ اِنفارمیشن سسٹم ( جے کے اِی ۔سہج) کی پیش ر فت کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر این ایچ ایم جے اینڈ کے آیوشی سوڈان نے سیکرٹری کو جموںوکشمیر یوٹی میں پروجیکٹ کے آغاز سے لے کر اَب تک جے کے اِی۔ سہج کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی جو کہ 578 عوامی صحت سہولیات میں زیر عمل ہے۔سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے ایک ماہ کے اَندر اَندر تمام ٹریشری کیئر ہسپتالوں اور ضلع ہسپتالوں میں لیبارٹری ماڈیولز شروع کرنے کے لئے موقعہ پر ہی ہدایات دیں۔ اُنہوں نے تمام ٹریشری اور ضلعی ہسپتالوں میں اے بی ڈی ایم کے تحت کیو آر کوڈ پر مبنی رجسٹریشن سروس سکین اور شیئر کے اِستعمال کو بڑھانے کی بھی ہدایت دی جس سے مریضوں کو اَپنی او پی ڈی سلپ کوبراہ راست مشاورت کے لئے قطار میں جانے کی اِجازت ملے گی کیوں کہ ان کی تفصیلات پہلے ہی ہسپتال کے رجسٹریشن کائونٹر پر موجود ہیں۔اِس موقعہ پر نیشنل ہیلتھ مشن جے اینڈ کے نے مارچ 2023ء کے لئے ہاسپٹل مینجمنٹ اِنفارمیشن سسٹم ( جے کے اِی۔ سہج) پر صحت عامہ سہولیات کی درجہ بندی بھی جاری کی۔حکومت کے ایسی سی ایٹیڈ ہسپتالوں کے زُمرے میں میڈیکل کالجوں میں چھاتی اَمرا ض ہسپتال جموں نے پہلا درجہ حاصل کیا ہے ۔ اس کے بعد نفسیاتی اَمراض ہسپتال جموں ، اے ایچ جی ایم سی راجوری ، گورنمنٹ ڈینٹل کالج جموںاور گورنمنٹ ڈینٹل کالج سری نگر نے حاصل کیا ہے۔ اِس زُمرے میں سب سے نیچے والے پانچ میں چلڈرن ہسپتال بمنہ سری نگر،ایس ایم ایچ ایس جی ایم سی سری نگر ، جی ایم سی بارہمولہ ، جی ایم سی کٹھوعہ سپر سپیشلٹی جموں شامل ہیں۔ضلع ہسپتالوں کے زُمرے میں پہلے نمبر پر ڈی ایچ پلوامہ اور اس کے بعد گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر جموں ، ڈی ایچ جے ایل این ایم سری نگر ، ڈی ایچ بڈگام اور ڈی ایچ شوپیان نے حاصل کیا ہے۔اِس زمرے میں سب سے نیچے پانچ میں ڈی ایچ ہندواڑہ ، ایم سی سی ایچ اننت ناگ ، ڈی ایچ رِیاسی ، ڈی ایچ کولگام اور ڈی ایچ کشتواڑ شامل ہیں۔کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں کے زُمرے میں پہلے نمبر پر سی ایچ سی پکھر پورہ ، اس کے بعد سی ایچ سی شانگس ، سی ایچ راجپورہ ، اِی ایچ وِجے پور اور سی ایچ سی رام گڈھ نے حاصل کیا ہے۔اِس زُمرے کے نیچے پانچ میں سی ایچ سی درہال ، سی ایچ گندوہ ، سی ایچ سی ٹھٹری ، سی ایچ سی خانصاحب او رسی ایچ سی پیرول شامل ہیں۔پرائمری ہیلتھ سینٹروں اور یوپی ایچ سیز کے زمرے میں پہلا درجہ پی ایچ سی اچھہ بل نے حاصل کیا ہے ۔ اس کے بعد پی ایچ سی مٹن ، پی ایچ سی کاکا پورہ ، پی ایچ سی سریگفوارہ او رپی ایچ سی عشمقام نے حاصل کیا ہے ۔ اِس زُمرے میں سب سے نیچے پانچ میں یوپی ایچ سی سنگم، پی ایچ سی ٹھکرا کوٹ ،پی ایچ سی ٹیٹوال ، پی ایچ سی میسواور پی ایچ سی مژھل شامل ہیں۔جے کے اِی۔ سہج( الیکٹرانک سسٹم فار آٹو میشن آف ہسپتال ایڈمنسٹریشن جے اینڈ کے ) پہل کا باضابطہ طور پر 4؍ نومبر 2022ء کو جشن صحت کے حصے کے طور پر لیفٹیننٹ گورنر کے ذریعے مختلف قسم کی سہولیات یعنی ٹریشری کیئر، ڈسٹرکٹ ہسپتال، کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں، پرائمری ہیلتھ سینٹروں اور کچھ نئی قسم کے پی ایچ سیز کے لئے آغاز کیا گیا تھا۔جے کے اِی ۔ سہج کور یپڈ اسسمنٹ سسٹم ( آر اے ایس ) آئوٹ بائونڈ کالنگ کے لئے 104 سینٹر لائزڈ ہیلتھ ہیلپ لائن اور مرکزی حکومت ایم او ایچ ایف ڈبلیو کی آر سی ایچ پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے ۔ رینکنگ رجسٹریشن، ای ایم آر (الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ) کی تبدیلی اور مارچ 2023کے لئے جے کے ای۔ سہج پورٹل پر اَپ لوڈ کئے گئے مریضوں کے فیڈ بیک کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ سہولیات کی تفصیلی فہرست این ایچ ایم کی ویب سائٹ پردستیاب ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

وائس چیئرپرسن کے وِی آئی بی نے بورڈ اَفسران اور بینکرس کے ساتھ میٹنگ منعقد کی

وائس چیئرپرسن کے وِی آئی بی نے بورڈ اَفسران اور بینکرس کے ساتھ میٹنگ منعقد کی

30 سیکنڈز پہلے
صوبائی کمشنر کشمیر نے سری نگر شہر کے جاری ایس ایس سی ایل پروجیکٹوں کا رات دیر گئے سائٹ کا دورہ کیا

صوبائی کمشنر کشمیر نے سری نگر شہر کے جاری ایس ایس سی ایل پروجیکٹوں کا رات دیر گئے سائٹ کا دورہ کیا

30 سیکنڈز پہلے
اِنتظامی کونسل نے4جی سہولیات سے محروم تما م دیہات کو 4جی کے دائرے میں لانے کی تجویز کو منظور ی دی

اِنتظامی کونسل نے4جی سہولیات سے محروم تما م دیہات کو 4جی کے دائرے میں لانے کی تجویز کو منظور ی دی

30 سیکنڈز پہلے
چیف سیکرٹری نے محکمہ ریونیو کی 3آن لائن اقدامات کا آغاز کیا

چیف سیکرٹری نے محکمہ ریونیو کی 3آن لائن اقدامات کا آغاز کیا

30 سیکنڈز پہلے
اِنتظامی کونسل نے4جی سہولیات سے محروم تما م دیہات کو 4جی کے دائرے میں لانے کی تجویز کو منظور ی دی

لیفٹیننٹ گورنر نے موسم گرماکے مہینوں میں بجلی کی صورتحال کا جائزہ لیا

30 سیکنڈز پہلے
جموںوکشمیر کے ترقی پسند کسان بڈگام کی روبینہ تبسم ایک کامیاب پھول فروش اورکشمیری خاتون کی متاثر کن داستان

جموں وکشمیر کے ترقی پسند کسان بڈگام کی روبینہ تبسم ایک کامیاب پھول فروش اورکشمیری خاتون کی متاثر کن داستان

30 سیکنڈز پہلے
ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے ڈیلیوری ایبلز کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا

ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے ڈیلیوری ایبلز کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا

30 سیکنڈز پہلے
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں سنت نرنکاری چیئر ٹیبل فائونڈیشن کے زیر اہتمام خون عطیہ کیمپ کا اِفتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں سنت نرنکاری چیئر ٹیبل فائونڈیشن کے زیر اہتمام خون عطیہ کیمپ کا اِفتتاح کیا

30 سیکنڈز پہلے
مرکزی سیکرٹری ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا چک لالواور دھامور ۔ترلوک پور کا دورہ

مرکزی سیکرٹری ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا چک لالواور دھامور ۔ترلوک پور کا دورہ

30 سیکنڈز پہلے
لیفٹیننٹ گورنر نے سینئر ملازمین کے ساتھ جل جیون مشن اور ایس بی ایم جی کی عمل آوری کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے سینئر ملازمین کے ساتھ جل جیون مشن اور ایس بی ایم جی کی عمل آوری کا جائزہ لیا

30 سیکنڈز پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.