• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

محبوبہ مفتی کی والدہ ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-14
Reading Time: 1min read
A A
0
محبوبہ مفتی کی والدہ ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں
FacebookTwitterWhatsapp

جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کی والدہ گلشن نذیر کو منی لانڈرنگ معاملہ میں پوچھ تاچھ کے لیے بدھ کے روز سری نگر میں واقع انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر میں پیش ہونا تھا تاہم وہ حاضر نہیں ہوئیں۔یہ دوسرا موقع تھا جب ای ڈی کی جانب سے سمن جاری کیے جانے کے باوجود بھی وہ پوچھ تاچھ کے لیے حاضر نہیں ہوئیں۔ انہیں صبح 11:30 پر ای ڈی کے دفتر پہنچنا تھا تاہم وہ وہاں حاضر نہیں ہوئیں۔محبوبہ مفتی کی والدہ ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئیںاس حوالے سے پارٹی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی اپنا بیان جاری کریں گے۔ وہیں، ای ڈی نے اس سلسلہ میں فی الحال کوئی تفصیلات جاری نہیں کی۔واضح رہے کہ اس سے قبل امسال اپریل مہینے کی آٹھ تاریخ کو ای ڈی نے گلشن نذیر کو پوچھ تاچھ کے لیے طلب کرتے ہوئے ان کو اپریل کی 15 تاریخ کو حاضر ہونے کو کہا تھا۔ تاہم وہ ناسازگار صحت اور عالمی وبا کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر پیش نہیں ہوئیں۔ اس کے بعد رواں مہینے کی 6 تاریخ کو دوبارہ سمن بھیج کر ای ڈی نے ان کو جولائی مہینے کی 14 تاریخ کو صدر دفتر میں طلب کیا۔ای ڈی کے سمن کے بعد محبوبہ مفتی اور پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن کے لیڈران نے مذمت کی۔ محبوبہ کا کہنا تھا کہ "حکومتِ ہند سیاسی مخالفین کو ڈرانے کے لیے ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ والدہ کو سمن اسی لیے بھیجا گیا کیونکہ ہماری پارٹی نے حد بندی کمیشن سے ملنے سے انکار کر دیا ہے۔وہیں، آج دہلی ہائی کورٹ میں محبوبہ مفتی کی جانب سے دائر منی لانڈرنگ معاملے کے حوالے سے عرضی پر سماعت آئندہ مہینے کی تیرہ تاریخ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

کشمیریوں کو عام شہریوں کی حیثیت سے دیکھیں،محبوبہ مفتی کی مرکزی حکومت سے اپیل

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.